اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے آج پہلے مرحلہ کی ہوئی پولنگ کے دوران دن بھر ہنگامے اور دھاندلی کی خبریں سامنے آتی رہیں۔ اچھی بات یہ رہی کہ کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کا وقت ختم ہونے تک 60.17 فیصد ووٹنگ ہوئی سب سے زیادہ شاملی ضلع کی کیرانہ اسمبلی سیٹ پر ووٹ ڈالے گئے۔ دہلی سے ملحق غازی آباد ضلع میں سب سے کم ووٹنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان یوپی کے چیف الیکٹورل افسر نے پوری طرح سے پرامن انتخاب کا دعویٰ کرتے ہوئے کہیں بھی کسی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے انکار کیا۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں جن 11 اضلاع میں ووٹنگ ہوئی، ان میں آگرہ میں 60.23 فیصد، علی گڑھ میں 60.49 فیصد، باغپت میں 61.25 فیصد، بلند شہر میں 60.57 فیصد، گوتم بدھ نگر میں 54.38 فیصد، غازی آباد میں 52.43 فیصد، ہاپوڑ میں 60.53 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ انتخابی کمیشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ متھرا میں 62.90 فیصد، میرٹھ میں 60 فیصد، مظفر نگر میں 65.32 فیصد اور شاملی میں 66.14 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
Published: undefined
پہلے مرحلہ میں آج مغربی یوپی کے 11 اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ لیکن صبح جیسے ہی ووٹنگ شروع ہوئی کئی مقامات سے ای وی ایم خراب ہونے اور دھاندلی کی شکایتیں آنے لگیں۔ کئی جگہوں سے ووٹنگ کے بائیکاٹ کی بھی خبریں آئیں۔ سماجوادی پارٹی لگاتار ٹوئٹ کر بوتھوں پر دھاندلی، ووٹروں کو روکنے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ای وی ایم خراب ہونے کی شکایتیں کرتی رہی۔
Published: undefined
آج پولنگ کے دوران شاملی میں فرضی ووٹنگ کو لے کر خوب ہنگامہ ہوا۔ خبر ہے کہ یہاں ایک بوتھ پر اتحادی امیدوار یعنی آر ایل ڈی امیدوار پرسنّ چودھری پر بی جے پی کے لوگوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں آر ایل ڈی امیدوار سمیت دو لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے بعد نوبت یہاں تک آ گئی کہ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان خوب مار پیٹ ہوئی۔
Published: undefined
بہرحال، یوپی اسمبلی کی 403 سیٹوں پر سات مراحل میں انتخابی عمل انجام پائے گا۔ آج پہلے مرحلے میں 58 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ اس مرحلہ میں مجموعی طور پر 634 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 73 خواتین ہیں۔ 11 اضلاع کے 10853 پولنگ مراکز میں سے 26027 پولنگ مراکز پر 2.28 کروڑ ووٹروں (ان میں سے 1.04 خواتین) نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل 2017 میں ان 58 اسمبلی سیٹوں پر 63.1 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس وقت سب سے زیادہ میرٹھ ضلع کی سردھنا سیٹ پر 71.5 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ اس سیٹ پر بی جے پی کے سنگیت سوم فتحیاب ہوئے تھے۔ سب سے کم 48.2 فیصد ووٹنگ گوتم بدھ نگر ضلع کی نوئیڈا اسمبلی سیٹ پر ہوئی تھی۔ یہاں سے بی جے پی کے پنکج سنگھ کامیاب ہوئے تھے جو کہ راج ناتھ سنگھ کے بیٹے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز