لکھنؤ: یوپی اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی مہم آج شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔ اس مرحلے میں یوپی کے 10 اضلاع امبیڈکر نگر، بلرام پور، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا اور بلیا کی 57 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہونے جا رہی۔
Published: undefined
چھٹے مرحلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی انتخابی قسمت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا، جو گورکھپور کی صدر اسمبلی سیٹ سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری دن یوگی آدتیہ ناتھ اور اکھلیش یادو گورکھپور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج 7 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ صبح 10 بجے کے قریب گورکھپور کی پپرائچ سیٹ پر اس کے بعد، مہاراج گنج میں پنیارا اسمبلی سیٹ، دوپہر میں سدھارتھ نگر کی کپل وستو سیٹ، اس کے بعد بلرامپور کی تلسی پر، گینسڈی اسمبلی سیٹ، اس کے بعد بلرام پور اور اترولا اسمبلی سیٹ، سہ پہر میں سدھارتھ نگر کی ڈمریاگنج اور آخر میں شام کے وقت گورکھپور کی سہجنواں سیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
ادھر، ایس پی صدر اکھلیش یادو بلیا اور گورکھپور کے انتخابی دورے پر ہوں گے۔ ضلع بلیا کے پھیپھنا میں دوپہر کو وہ ورکرز کانفرنس سے خطاب کریں گے، اس کے بعد دوپہر ایک بجے بلیا ضلع کے پنڈھرا، میں ورکرز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ دوپہر 2 بجے بلیا ضلع کے ناگرہ کے جنتا انٹر کالج میں ورکرز کانفرنس سے خطاب کریں گے، اس کے بعد سہ پہر میں گورکھپور ضلع کے ملہن پار بازار میں ورکرز کانفرنس سے اور شام کے وقت گورکھپور ضلع کے برہم پور بلاک، رسول پور میں ورکرز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ پرینکا گاندھی دوپہر 12 بجے ماتا پرساد انٹر کالج، اٹاوہ، سدھارتھ نگر میں جلسہ عام، 1.30 بجے شہرت گڑھ، سدھارتھ نگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ دوپہر 2.30 بجے جے پوریہ انٹر کالج سے دنیڈالا چوراہا، فرینڈہ، مہاراج گنج تک اور شام 4 بجے شاستری چوک سے جنوبی دروازہ، بستی میں گھر گھر مہم چلائیں گی۔
Published: undefined
چھٹے مرحلے میں 10 اضلاع کی 57 سیٹوں پر کل 676 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ پچھلی بار یعنی 2017 میں ان 57 سیٹوں میں سے 46 سیٹیں بی جے پی اور دو اس کی اتحادی جماعتوں اپنا دل اور اس بی ایس پی نے جیتی تھیں۔ اس بار ای بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا اتحاد ہے۔ چھٹے مرحلے میں درج فہرست ذاتوں کے لیے 11 سیٹیں محفوظ ہیں۔ اس مرحلے میں کل 2,14,62,816 (دو کروڑ چودہ لاکھ باسٹھ ہزار آٹھ سو سولہ) ووٹر ہیں۔ اس میں 1,14,63,113 مرد، 99,98,383 خواتین اور 1320 خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز