اپوزیشن پارٹی کہتی ہیں کہ بی جے پی کے پاس ایسی واشنگ مشین ہے کہ اس میں جو کریمنل امیدوار چلا جاتا ہے وہ بے داغ جاتا ہے۔ لیکن جیسے ہی کوئی لیڈر پارٹی چھوڑتا ہے وہ پھر سے داغدار ہو جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ہے یوپی کے بلیا میں۔ دراصل بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے کچھ گھنٹوں بعد بلیا کے بیریا سے موجودہ رکن اسمبلی سریندر سنگھ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے، کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے اور ٹریفک میں رخنہ اندازی کرنے کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ سریندر سنگھ نے آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے ٹکٹ سے محروم ہونے کے بعد بی جے پی کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Published: undefined
استعفیٰ دینے کے بعد وہ اپنے حامیوں کے ساتھ بیریا پہنچے اور بدھ کو اپنے انتخابی حلقہ میں میٹنگ کی۔ دیوراج برھم سے بیریا کراسنگ کی طرف جانے والے این ایچ-31 پر ان کے حامیوں کے جمع ہونے کے سبب جام لگ گیا۔ سنگھ سمیت 1000 سے زائد لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 (پبلک سروینٹ کے ذریعہ قانونی حکم کی خلاف ورزی)، 341 (غلط روکنا) اور وبائی امراض ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
ڈی ایس پی اشوک مشرا نے کہا کہ سریندر سنگھ سمیت سات لوگوں کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں، جب کہ دیگر نامعلوم ہیں۔ سنگھ پر مثالی ضابطہ اخلاق، کووڈ پروٹوکول اور حکم امتناع کی خلاف ورزی کرنے وغیرہ کا الزام لگایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز