اتر پردیش میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی نے انتخابی کمیشن سے کئی طرح کی شکایتیں کیں جن میں سے ایک ہے مشین کی خرابی کا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجوادی پارٹی کی ایک شکایت میں کہا گیا ہے کہ سائیکل کا بٹن دبانے پر وی وی پیٹ سے کمل کی پرچی نکل رہی ہے۔ سماجوادی پارتی نے مراد آباد کے ایک ووٹر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتخابی کمیشن سے فوراً اس معاملے میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’مراد آباد دیہات اسمبلی 27، بوتھ نمبر 417، سائیکل نشان پر ووٹ دینے کے بعد پرچی کمل کی نکل رہی ہے، سنگین الزام ہے، انتخابی کمیشن اور ضلع انتظامیہ نوٹس لے کر غیر جانبدار، شفاف اور خوف سے پاک انتخاب کو یقینی کرے۔‘‘
Published: undefined
اس کے علاوہ ووٹنگ کے دوران سماجوادی پارٹی نے رام پور میں بوتھ کیپچرنگ کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ رام پور اسمبلی 37 کے بوتھ نمبر 289، 311 کو کیپچر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، انتخابی کمیشن اور ضلع انتظامیہ فوری مداخلت کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور خوف سے پاک انتخابی کرانے کی مہربانی کریں۔‘‘
Published: undefined
سماجوادی پارٹی کے الزامات کے درمیان بی جے پی نے انتخابی کمیشن کے سامنے برقع نشیں خواتین کے تعلق سے اپنی شکایت کی ہے۔ بی جے پی نے انتخابی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آج ہو رہی ووٹنگ میں پردہ نشیں خواتین کی شناخت کیے بغیر ہی ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔ پردہ نشیں خواتین کی شناخت یقینی کرنے کے لیے بوتھوں پر خواتین پولیس اہلکار اور انتخابی اہلکار تعینات کیے جائیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined