یوپی میں پہلے مرحلہ کے انتخاب میں اب زیادہ وقت نہیں ہے۔ ایسے میں سبھی پارٹیوں نے اپنا زور لگا رکھا ہے۔ اسی عمل میں سماجوادی پارٹی-آر ایل ڈی اتحاد کے اہم لیڈر اکھلیش یادو اور جینت چودھری نے آج غازی آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اکھلیش نے کہا کہ یوپی انتخاب میں اس غازی پور بارڈر سے غازی پور تک بی جے پی کا صفایا ہوگا۔
Published: undefined
دونوں لیڈروں نے لال پوٹلی کو ہاتھوں میں لے کر ’اَنّ سنکلپ‘ لیا۔ اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اصل سرپرائز اتر پردیش سے نہیں بلکہ گجرت سے آئے گا۔ ان کا اشارہ اس سال کے آخر میں گجرت میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کی طرف تھا۔ انھوں نے کہا کہ کسان بے عزت ہوئے تھے اور ان کی بہادری اور ہمت سے قانون واپس ہوئے ہیں۔ یوپی انتخاب میں اس غازی پور سے اُس غازی پور تک بی جے پی کا صفایا ہوگا۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020 میں کورونا انفیکشن کے دور میں مزدور اپنے گھروں کو پیدل ہی جانے کے لیے مجبور ہوئے۔ بہت سے مزدور تو گھر تک پہنچ ہی نہیں پائے۔ راستے میں ہی 90 سے زیادہ مزدوروں کی جان چلی گئی۔ اس دوران سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی نے لوگوں کی مدد کی۔ سماجوادی پارٹی نے ایک ایک لاکھ روپے لوگوں کو مدد کے طور پر دیئے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو آگے کہتے ہیں کہ ہماری حکومت آئی تو سائیکل کارخانوں کو شروع کرنے کا کام کرے گی۔ اتنا ہی نہیں، ہم کھوڑا میں اسپتال اور ڈگری کالج بنوائیں گے۔ اکھلیش نے کہا کہ میٹرو کا کام نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) نے شروع کیا تھا جسے بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے شہر کی سہولیات، ماحولیات، صفائی کو لے کر کام کیے جانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ سماجوادی پارٹی حکومت شہر کو اچھا بنانے کے لیے ہر ممکن کام کرے گی۔ مودی نگر میں خصوصی ٹراما سنٹر، صاحب آباد میں بھی علاج کا انتظام حکومت کرے گی۔
Published: undefined
اکھلیش نے عوام سے سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کی جیت پر انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔ مرکزی حکومت زرعی قوانین نافذ کرنے اور ہٹانے تک کسانوں کو سمجھ نہیں سکی۔ غازی پور بارڈر پر کسانوں کی راہ میں کیلیں بچھائی گئیں، موالی غنڈہ کہا گیا لیکن اَن داتا نے پروا نہیں کی۔
Published: undefined
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری نے کہا کہ کسان تحریک کے دوران لونی کے بی جے پی رکن اسمبلی کی کارگزاریوں کو کوئی بُھلا نہیں پائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آج 29 جنوری ہے اور گزشتہ رات 28 جنوری سے ایک سال پہلے جو کسانوں نے دیکھا اور برداشت کیا وہ صرف ان کا نہیں بلکہ سبھی کسانوں کی بے عزتی تھی۔
Published: undefined
جینت چودھری نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف وہ حکومت ہے جو کسانوں کو دباتی ہے اور دوسری طرف ترقی کرنے والی حکومت ہوگی۔ اب نوجوانوں کو طے کرنا ہے کہ لاٹھی سے مارنے والی حکومت چاہیے یا پھر ترقیاتی کام کرنے والی حکومت۔ جینت چودھری نے یہ بھی کہا کہ ہمیں جناح اور اورنگ زیب سے کوئی سروکار نہیں ہے، پڑھے لکھے لوگ ہیں، ترقی اور ترقیاتی کاموں کی زبان بولتے ہیں۔ ساتھ ہی جینت چودھری نے وعدہ کیا کہ وہ غازی آباد کی امیدوں پر کھرے اتریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز