قومی خبریں

یوپی الیکشن: کانگریس کی 9ویں فہرست جاری، گورکھپور میں چیتنا پانڈے کریں گی یوگی سے مقابلہ

کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی 9ویں فہرست جاری کر دی ہے، اس فہرست میں 33 امیدواروں کے نام ہیں۔ گورکھپور شہر سیٹ سے وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف چیتنا پانڈے کو امیدوار بنایا گیا ہے

راہل پرینکا، فائل تصویر
راہل پرینکا، فائل تصویر 

لکھنؤ: کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی اپنی 9ویں فہرست جاری کر دی ہے اور اس فہرست میں 33 امیدواروں کے نام ہیں۔ کانگریس نے گورکھپور شہر سیٹ سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف چیتنا پانڈے کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے اس فہرست میں چھٹے اور ساتویں مرحلے کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں 15 خواتین کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ وارانسی کینٹ سے راجیش مشرا کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے شاہ گنج سے پرویز عالم بھٹو، جون پور سے فیصل تبریز حسین، زمانیہ سے فرزانہ خاتون، وارانستی نارتھ سے گل رعنا تبسم اور بھدوہی سے وسیم انصاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش میں آج پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 623 امیدوار میدان میں ہیں۔ 58 سیٹوں پر جہاں ووٹنگ ہو رہی ہے، 2017 میں بی جے پی نے 53 سیٹیں جیتی تھیں۔ یوپی میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 14 فروری کو ہونی ہے۔ اس کے بعد 20 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined