لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے یوگی حکومت پر نفرت کی تخم ریزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی یوگی حکومت میں عوام خوف، بھوک اور بدعنوانی کے مسائل سے کراہ رہے ہیں لیکن حکومت رفاہی ریاست کے خواب کو پورا کرنے کے بجائے پولس کی طاقت پر عوام اشتعال کو دبانے اور فرضی مقدمے لکھ کر جیل بھیجنے میں مشغول ہے۔
Published: undefined
اجے للو نے ہفتہ کے روز دعوی کیا کہ نظم ونسق سے لے کر صنعتی ترقی تک حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’گزشتہ سال جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے نام رہا۔چھوٹی بچیوں کے ساتھ بھی عصمت دری، اجتماعی عصمت دری، درندگی کے ساتھ قتل کے واقعات نے انسانیت کو شرمسار کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
یو پی کانگریس صدر نے کہا کہ یوپی میں صنعتی ترقی پوری طرح ٹھپ ہے۔ انویسٹر سمٹ کے نام پر عوام کے سرکاری دولت کو غلط استعمال کیا گیا۔ ایک بھی کاروبار زمین پر حتمی شکل نہیں لے سکے۔ کورونا بحران میں حکومت کے اعلانات صرف کاغذی دستاویز ثابت ہوئے۔ کورونا کے نام پر عوام الناس کے ساتھ ناروا سلوک ہوتا رہا۔ اور حکومت اسپتالوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے دعوی کے ساتھ پی پی ای گھپلہ کرتی رہی۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ تینوں کالے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی ہراسانی اترپردیش میں یہاں تک بڑھ گئی ہے کہ تحریک میں شامل ہونے پر انہیں ملک مخالف مقدموں میں فرضی طریقے سے پھنسایا اور بھاری جرمانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی راہ میں کانٹے ڈالنے و آئین کی روح کا قتل کرنے والی بی جے پی حکومت میں ریاست میں بے روزگاری ،مہنگائی و گھپلے بازی کا کالا کاروبار پھل پھول رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز