نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بار پھر ملک میں ہندوؤں اور اقلیتوں کی حالت پر بات کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ دنیا میں اگر کوئی ملک ہے جہاں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں تو وہ ہندوستان ہے۔ انہوں نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان آج کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیکولر ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ’انڈیا ٹی وی ‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ’’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہندوستان آج سیکولر ہے کیونکہ یہ ہندو اکثریت میں ہے۔ یہاں ہر کسی کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ (ہندو) واسودھیوا کٹمومبکم کے پیغام پر یقین رکھتے ہیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں۔
Published: undefined
انٹرویو میں وزیر اعلیٰ نے پاکستان اور افغانستان میں اقلیتوں کی حالت پر بھی بات کی۔ انہوں نے مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح بہت سے ممالک میں اقلیتی برادریوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سی ایم یوگی نے کہا ’’آپ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کے اندر کیا ہو رہا ہے، افغانستان کے اندر کیا ہو رہا ہے، دنیا کے دوسرے ممالک میں کسی اور مذہب کے ساتھ کیا ہو رہا ہے!‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب دنیا میں بہت سے ممالک ہیں جہاں ان کے (اقلیتی) مذہبی مقامات کو مسمار کیا جا رہا ہے تو وہاں کوئی نہیں بول رہا۔ مثال سب کے سامنے ہے۔ تو لوگ ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں، کیا اس ملک کو سخاوت کی سزا دو گے؟
Published: undefined
خیال رہے کہ 30 جنوری کو یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ملک میں غیر قانونی مذہب کی تبدیلیوں میں ملوث لوگ اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'بنجارہ کمبھ' میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو 'سناتن دھرم' کی پیروی کرنی چاہئے اور ان لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے جو انہیں بتاتے ہیں کہ وہ اس عظیم مذہب کا حصہ نہیں ہیں۔
Published: undefined
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لوگوں کو سناتن دھرم پر فخر محسوس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دنیا کا قدیم ترین مذہب ہے، جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر راہ ہموار کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ معاشرہ اب جاگ چکا ہے۔ جیسا کہ ہندوستان اپنی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، ملک ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined