لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کبھی جرائم کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی بات کرنے والے اترپردیش کے وزیر اعلی جرائم دنیا کے لئے ہیرو بن گئے ہیں اور ان کا پورا انتظامیہ افسران کے سامنے سرنگو ہے۔ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ اترپردیش پوری طرح جنگل راج میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد بے لگام ہیں اور بہن بیٹیاں حیوانیت کی شکار ہو رہی ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب لوٹ، اغوا، قتل اور بے روزگار کے واقعات نہ ہوتے ہوں۔ اترپردیش میں آج جو حالت ہے اس سے سماج کا ہر شخص خائف ہے۔ بدلے کے جذبے سے اپوزیشن کے خلاف ہراسانی کی کارروائی تو عام بات ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ اب تو اظہار رائے کی آزادی پر بھی یہاں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میڈیا کی آواز آئی ٹی اور ای ڈی کے ذریعہ دبائی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت اور بی جے پی کے خلاف تبصرہ کرنا بھی جرم ہوگیا ہے۔ ملک سے غداری کے مقدمے تو ہر مخالفیں پر لگائے جاتے ہیں۔ عوام پریشان ہیں اور اب بس سال 2022 کے اسمبلی انتخاب کا انتظار کر رہے ہیں۔ بی جے پی سے آزاد اترپردیش بنانے کا عوام کا ارادہ تبھی کامیابی ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز