لکھنؤ: ملک میں عالمی وبائی مرض کی دوسری لہر نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی متاثر پائے گئے ہیں آج ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ خود کورنٹائن میں چلے گئے ہیں وزیراعلی کے دفتر کے او ایس ڈی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے نجی سکریٹری کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد سے ہی بے حد احتیاط برت رہے تھے اور انہوں نے کل ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔
Published: undefined
چیف منسٹر آفس انتہائی احتیاط برت رہا تھا اور انہوں نے کل خود کو الگ تھلگ کر لیا تھا۔ وزیر اعلی نے اپنے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ٹوئٹرپر دی ہے۔ ان کا ٹسٹ کل ہوا تھا جس کی رپورٹ آج آئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے سرکاری رہائش گاہ میں کورنٹائن میں ہیں اور وہیں سے سرکاری کام کررہے ہیں۔ چیف منسٹر آفس کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس پی گوئل ، سکریٹری اجیت سنگھ اور ان کے او ایس ڈی ابھیشیک کوشک کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد کل وزیر اعلی آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔
Published: undefined
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’یوگی آدتیہ ناتھ جی اور اکھلیش یادو جی آپ دونوں کے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ خدا سے دعا ہے کہ آپ سلامت رہیں اور جلد صحت یابی حاصل کریں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ آج یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی خود کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع فراہم کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ خانگی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
اکھلیش یاوو نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ابھی ابھی میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ مین نے اپنے آپ کو سب سے الگ کر لیا ہے اور گھر پر ہی علاج شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے جو لوگ میرے رابطہ میں آئے ہیں اس سب سے میری مودبانہ درخواست ہے کہ وہ بھی جانچ کرا لیں۔ ان سبھی سے آئسولیشن میں رہنے کی گزارش ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined