قومی خبریں

یوپی ضمنی انتخابات: بی جے پی نے 9 میں سے 7 امیدواروں کا کیا اعلان، غازی آباد سے سنجیو شرما اور کرہل سے انوجیش یادو کو ٹکٹ

بی جے پی نے یوپی ضمنی انتخابات کے لیے سات امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کر دی ہے۔ غازی آباد سے شہر بی جے پی کے صدر سنجیو شرما کو ٹکٹ دیا گیا ہے

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بی جے پی نے یوپی ضمنی انتخابات کے لیے سات امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کر دی ہے۔ غازی آباد سے شہر بی جے پی کے صدر سنجیو شرما کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انوجیش یادو کرہل سیٹ سے الیکشن لڑیں گے، جبکہ کانپور کی سیسامؤ سیٹ پر ابھی تک فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ پارٹی نے بجنور لوک سبھا سیٹ میں آنے والی میرانپور (ضلع مظفرنگر) اسمبلی سیٹ سے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے اور یہ سیٹ آر ایل ڈی کے کھاتے میں جانے کا امکان ہے۔

Published: undefined

پارٹی نے کندرکی سے رامویر سنگھ ٹھاکر کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ کھیر (ایس سی) سے سریندر دلیر، کرہل سے انوجیش یادو، پھولپور سے دیپک پٹیل، کٹہری سے دھرم راج نشاد اور ماجھوا سیٹ سے سوچسپتا موریا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کٹہری سے دھرم راج نشاد پہلے بی ایس پی کے لیڈر تھے۔ وہ بی ایس پی سے تین بار ایم ایل اے رہے اور بی ایس پی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ 2022 سے پہلے بی جے پی میں آئے، الیکشن لڑے اور ہار گئے۔ بی جے پی نے انہیں ایک اور موقع دیا ہے۔

Published: undefined

سوچسمتا موریا ماجھوا سے بی جے پی کی ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔ 2022 میں یہ سیٹ نشاد پارٹی کو دی گئی۔ اس بار بی جے پی اپنی پارٹی کے سابق ایم ایل اے کو ماجھوا سے میدان میں اتار رہی ہے۔ لیگڑھ کی کھیر سیٹ سے سریندر دلیر بی جے پی کے سابق ایم پی راجویر دلیر کے بیٹے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے کرہل سے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور اعظم گڑھ کے ایم پی دھرمیندر یادو کے حقیقی بہنوئی انوجیش یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کی حلیف نشاد پارٹی بھی ضمنی انتخابات میں دو سیٹوں کا مطالبہ کر رہی تھی۔ لیکن جو فہرست آئی ہے اس سے صاف ہے کہ نشاد پارٹی کو کوئی سیٹ نہیں دی گئی ہے۔ پچھلی بار نشاد پارٹی کے امیدوار نے کٹہری سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے ماجھوان سیٹ سے نشاد پارٹی کے امیدوار کو اپنے نشان پر کھڑا کیا تھا۔ اسی بنیاد پر سنجے نشاد اس ضمنی انتخاب میں دونوں سیٹوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ یوپی کی 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے لیکن صرف 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملکی پور سیٹ کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined