لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کی سربراہ مایاوتی کی جانب سے 9 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے 8 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
بی ایس پی نے علی گڑھ کی کھیر نشست پر امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے، جبکہ باقی 8 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارٹی نے امبیڈکر نگر کی کٹہری نشست سے امت ورما، الہ آباد کی پھول پور نشست سے جتیندر کمار سنگھ اور مظفر نگر ضلع کی میرانپور نشست سے شاہ نظر کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined
مزید برآں، بی ایس پی نے کانپور کی سیسامؤ نشست سے ویرندر کمار شکلا، مین پوری کی کرہل نشست سے ڈاکٹر آونیش کمار شاکیہ، مراد آباد کی کندرکی نشست سے رفعت اللہ عرف نیتا چھیدا، غازی آباد سے پرمانند گرگ، کھیر سے مرزاپور کی مجھواں نشست سے دیپک تیواری کو ٹکٹ دیا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے 7 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ بی جے پی نے کندرکی سے رام ویر سنگھ ٹھاکر، غازی آباد سے سنجیور شرما، کھیر سے سریندر دلیر، کرہل سے انوجیش یادو، پھول پور سے دیپک پٹیل، کٹہری سے دھرم راج نشاد، اور مجھواں سے سوچسمتا موریا کو امیدوار قرار دیا ہے۔
Published: undefined
یوپی کی نو نشستوں پر 13 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش میں اسمبلی کی نو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات اکیلے ہی اپنے زور پر لڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ان کی بی ایس پی مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں بھی اکیلے ہی اسمبلی انتخابات لڑے گی۔
Published: undefined
مایاوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا تھا، ’’الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کی ریاستی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخوں کا آج کی گئی اعلان کا خیرمقدم کرتی ہوں۔ الیکشن جتنا کم وقت میں اور جتنا پاک صاف یعنی کہ دھن بل اور باہو بل وغیرہ کی لعنت سے آزاد ہو، اتنا ہی بہتر ہے، جس کا پورا دارو مدار الیکشن کمیشن پر ہے۔ بی ایس پی ان دونوں ریاستوں میں اکیلے ہی انتخابات لڑے گی اور یہ کوشش کرے گی کہ اس کے لوگ ادھر اُدھر نہ بھٹکیں، بلکہ مکمل طور پر بی ایس پی سے جڑ کر محترم بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خود اعتمادی اور خود پرستی کے قافلے کے سارتھی بن کر حکمراں طبقہ بننے کی اپنی کوشش جاری رکھیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز