الیکشن کمیشن کے ذریعہ واضح طور پر منع کرنے کے باوجود اتر پردیش کے کانپور ضلع میں پولیس کے ذریعہ رائے دہندگان کے شناختی کارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ویب پورٹل ’لائیو ہندوستان‘ نے ذرائع کے حوالہ سے رپورٹ کیا کہ پولیس مسلم خاتون ووٹروں کا حجاب اور برقعہ ہٹوا کر ان کے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی جانچ اور ان کے فوٹو کا ملان بھی کر رہی ہے۔ سیسا مؤ چوراہا پر ووٹروں کے شناختی کارڈ کی جانچ اور حجاب ہٹوانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر 9 بجے تک 5 اعشاریہ 73 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
دراصل ضمنی انتخابات کی ووٹنگ سے قبل منگل کو یوپی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نودیپ رِنوا نے ہدایت جاری کی تھی کہ پولنگ مرکز پر پولنگ افسر ہی ووٹر کے شناختی کارڈ چیک کریں گے۔ پولیس اہلکار ووٹر شناختی کارڈ نہیں دیکھیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ریاستی صدر شیام لال پال نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر انتخابی ضابطوں کے تحت پولیس کو ووٹروں کا شناختی کارڈ جانچنے اور حجاب، برقعہ یا نقاب اتروا کر مسلم خواتین کی پہچان کرنے سے روکنے کے لیے واضح ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس اس طرح کی جانچ سے مسلم ووٹروں کے درمیان سختی کا خوف پھیلاتی ہے، جس سے کافی مسلم خاتون بغیر ووٹ کیے ہی لوٹ جاتی ہیں۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی نے مسلم علاقوں میں سست اور کم ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ وہ صاف صاف حکم دے کہ پولیس ووٹر کے شناختی کارڈ کی جانچ نہیں کرے گی اور خواتین کی پہچان کے لیے برقعہ، حجاب یا نقاب نہیں ہٹوائے گی۔ انتخابی ضابطوں کے تحت ووٹر کے شناختی کارڈ کی جانچ کرنا الیکشن افسر کا کام ہے اور ایس پی نے اس ضابطہ کو سختی سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن الیکشن کمیشن کی واضح ہدایت کے بعد بھی سیسا مؤ چوراہا پر پولیس اہلکار برقعہ ہٹوا رہے ہیں اور ووٹروں کا شناختی کارڈ بھی دیکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز