قومی خبریں

یوپی ضمنی انتخاب: سماجوادی پارٹی نے 6 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا کیا اعلان، مصطفیٰ صدیقی کو بھی ملا ٹکٹ

سماجوادی پارٹی نے سیسامئو اسمبلی سیٹ سے نسیم سولنکی، پھول پور سے مصطفیٰ صدیقی، ملکی پور سے اجیت پرساد، کٹہری سے شوبھاوتی ورما اور منجھوا سے ڈاکٹر جیوتی بند کو امیدوار بنایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / یو این آئی</p></div>

اکھلیش یادو / یو این آئی

 
SACHIN

سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے 6 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے کرہل سیٹ پر تیج پرتاپ کو اتارا ہے۔ اکھلیش اس سیٹ سے 2022 میں رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ جب وہ لوک سبھا انتخاب 2024 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تو یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی نے بدھ کے روز امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے، اس کے مطابق سیسامئو اسمبلی سیٹ سے نسیم سولنکی، پھول پور سے مصطفیٰ صدیقی، ملکی پور سے اجیت پرساد، کٹہری سے شوبھاوتی ورما اور منجھوا اسمبلی سیٹ سے ڈاکٹر جیوتی بند کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے جن 6 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے، اس میں دو سیٹیں ایسی ہیں جہاں پر بی جے پی نے 2022 اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کی تھی۔ یہ دو سیٹیں پھول پور اور منجھواں ہیں۔ ان دونوں ہی سیٹوں پر انڈیا اتحاد میں شامل کانگریس اپنی دعویداری پیش کر رہی تھی، لیکن اب سماجوادی پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کر مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے سماجوادی پارٹی نے 6 امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے، اس میں پی ڈی اے کو ترجیح دی گئی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بقیہ 4 اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار کھڑے کر سکتی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کچھ بھی واضح بیان کسی پارٹی کی طرف سے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined