اتر پردیش کے میرٹھ ضلع واقع منڈالی تھانہ حلقہ میں گاؤں جسوری کے جنگل میں جمعہ کی صبح ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کا قتل کرنے کے بعد لاش کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔ فی الحال مہلوکہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منڈالی تھانہ حلقہ کے گاؤں جسوری کے جنگل میں ہرناتھ پور روڈ پر سڑک کنارے ٹیوب ویل پر جمعہ کی صبح تقریباً 6 بجے کچھ دیہی عوام وہاں سے گزر رہے تھے تبھی انھوں نے خاتون کی لاش دیکھی۔ انھوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ خبر ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور آس پاس کے لوگوں سے لاش کی شناخت کرنے کو کہا، لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی۔
Published: undefined
تھانہ انچارج (ایس ایچ او) منڈالی سبھاش سنگھ نے بتایا کہ مہلوکہ کی عمر تقریباً 20 سال معلوم پڑتی ہے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق خاتون کے گلے میں رسی بندھی تھی جس سے صاف ہے کہ پہلے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، پھر سا کی شناخت مٹانے کے لیے لاش کو نذرِ آتش کیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مہلوکہ کی شناخت کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined