قومی خبریں

یوپی بجٹ اجلاس: شیروانی پہن کر اسمبلی پہنچے اکھلیش اور دیگر پارٹی ارکان، اعظم خان کے ساتھ کیا یکجہتی کا اظہار

سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان شیروانی پہن کر اسمبلی آتے تھے، اکھلیش یادو اور سماجوادی پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی بھی آج اعظم خان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شیروانی پہن کر پہنچے

<div class="paragraphs"><p>شیروانی میں اسمبلی پہنچے اکھلیش / ٹوئٹر /&nbsp;@MediaCellSP</p></div>

شیروانی میں اسمبلی پہنچے اکھلیش / ٹوئٹر / @MediaCellSP

 

لکھنؤ: یوپی حکومت آج بجٹ پیش کر رہی ہے، جس میں سماج وادی کے ارکان اسمبلی شیروانی پہن کر حاضر ہوئے ہیں۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف اکھلیش یادو بھی سرخ ٹوپی اور سیاہ شیروانی پہنے نظر آئے۔ ارکان اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنے لیڈر محمد اعظم خان کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کا طریقہ ہے، جو نہ صرف ریاستی اسمبلی کی رکنیت کھو چکے ہیں، بلکہ اپنے حق رائے دہی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی اسمبلی کی رکنیت اور حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ قانون سازوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت ذاتی انتقام کی بنا پر اعظم خان اور ان کے خاندان کو ہراساں کر رہی ہے اور مظالم کا شکار بنا رہی ہے۔ دریں اثنا، سماجوادی پارٹی میڈیا سیل کے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل سے اکھلیش یادو کی شیروانی کی تصویر شیئر کی گئی اور لکھا گیا ہے کہ ’’حضور آج کا بجٹ شیروانی میں، بڑی بڑی امیدوں کی میزبانی میں۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں، اکھلیش یادو نے کہا ’’مجھے امید ہے کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ یوپی کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے قدم اٹھائیں گے۔ اس حکومت کے گزشتہ 6 مرتبہ کے بجٹ میں کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا اور بے روزگاری بھی دور نہیں ہوئی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined