اتر پردیش بورڈ انٹرمیڈیٹ کے طلبا آج انگریزی کا امتحان دینے کے لیے مکمل تیاری کر چکے تھے، لیکن اچانک خبر آئی کہ پرچہ لیک ہو گیا ہے جس کی وجہ سے امتحان رد کر دیا گیا۔ 30 مارچ کو دوسری شفٹ میں ہونے جا رہا انگریزی کا امتحان 275 مراکز پر ہونا تھا جسے منسوخ کیا گیا۔ امتحان کے لیے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انگریزی کا پرچہ بلیا سے لیک ہوا ہے۔ اس تعلق سے بلیا کے ڈی آئی او ایس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اے سی ایس سیکنڈری ایجوکیشن آرادھنا شکلا نے کہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔
Published: undefined
انگریزی پیپر لیک معاملے کی جانچ اتر پردیش ایس ٹی ایف کو سونپ دی گئی ہے۔ شروعاتی جانچ میں بلیا سے پیپر لیک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اے سی ایس ہوم اونیش اوستھی نے بلیا کے ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی سے پیپر لیک معاملے کی تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اعظم گڑھ بلیا ضلع میں انگریزی کا پیپر لیک ہونے پر اعظم گڑھ کے سبھی امتحان مراکز پر امتحان منسوخ کیا گیا ہے۔ سبھی سنٹر مجسٹریٹ کو اس کی اطلاع دے دی گئی، جس کے بعد 24 اضلاع میں دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے امتحان رد کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ راج کمل یادو نے دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 24 اضلاع کے امتحان مراکز کے علاوہ دیگر سبھی اضلاع میں دوسری شفٹ کے امتحان طے وقت پر ہی منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے جاری نوٹس میں کہا ہے کہ رد ہوئے 24 اضلاع کے امتحان کے لیے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined