قومی خبریں

یوپی: فیروز آباد میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 2 بچوں سمیت 5 افراد کی دردناک موت

پیر کی رات تقریباً 10 بجے شکوہ آباد کے نوشیرا گاؤں کے ایک گھر میں ہوا دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ آس پاس کے کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں اور لوگ ملبے میں دب گئے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 
u

اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد میں پیر کی رات ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہو گیا جس سے آس پاس کے کئی مکانات منہدم ہوگئے۔ اس حادثہ میں 2 معصوموں سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ کئی لوگوں کے ملبہ میں دبے ہونے کی بھی خبر ہے۔ رات 10.10 بجے نوشیرا گاؤں میں پیش آئے اس دردناک واقعہ کے بعد موقع پر لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور اپنی کارروائی شروع کر دی۔ جائے وقوع پر ایس ڈی ایم وکلپ، تحصیل دار سمیت پوری ٹیم موجود تھی۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شکوہ آباد کے ایک گاؤں میں واقع ایک گھر میں لوگوں نے پٹاخوں کا اسٹوریج کر رکھا تھا جس میں اچانک دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کے کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں اور لوگ اس کے ملبے میں دب گئے۔

Published: undefined

آگرہ رینج کے آئی جی دیپک کمار نے بتایا کہ شکوہ آباد پی ایس علاقے میں ایک گھر میں پٹاخہ رکھا ہوا تھا، وہاں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ پولیس نے ملبے سے 10 لوگوں کو باہر نکالا ہے جس میں 4 لوگوں کی موت ہو چکی تھی جبکہ 6 افراد شدید زخمی تھے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ انہوں نے کچھ اور لوگوں کے بھی ملبہ میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فائر اور پولیس محکمہ کی ٹیم، ضلع انتظامیہ، ایس پی اور سی ایم او افسران کی نگرانی میں راحت و بچاؤ کام کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات قریب ساڑھے دس بجے پٹاخہ گودام میں اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا جس سے عمارت کی دیواریں گر گئیں اور اس میں رہنے والے ایک ہی کنبہ کے قریب 7 لوگ ملبے میں دب گئے۔ ضلع اسپتال سے ملی جانکاری کے مطابق مہلوکین کی شناخت میرا دیوی (45)، امن (20)، گوتم کشواہا (18)، کماری اِچھا (3) اور ڈیڑھ سال کے کالو کے طور پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں دیپک کمار نے کہا کہ کثیر آبادی والے علاقے میں کسی بھی طرح کے پٹاخہ گودام کی اجازت نہیں ہے۔ زیادہ آبادی والے علاقے میں یہ گودام کیسے چل رہا تھا اس کی جانکاری حاصل کرکے معاملے میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined