اترپردیش کے ضلع بریلی میں سیٹیلائٹ بس اڈے پر زمین پر بٹھا کر مزدوروں پر سوڈیم ہائیپوکلورا سائڈ مرکب پانی سے نہلانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے جانچ کے احکامات صادر کر دئیے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے پیر کے روز بریلی میں بتایا کہ اتوار کی دیر شام بریلی سے گزر رہے لوگوں کا علاج بریلی کے چیف میڈیکل افسر ونیت کمار شکلا کی ہدایت پر کیا جارہا تھا۔ اسی دوران بریلی نگر نگم اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بسوں کو سینیٹائز کرنے کے بھی ہدایات دئیے گئے تھے۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بسوں کو سینیٹائز کرنے کے دوران کافی حساسیت کی وجہ سے کچھ لوگوں پرسوڈیم ہائیپوکلارائڈ مرکب پانی کا اسپرے کردیا گیا۔اس معاملے میں جانچ کے ہدایات دئیے گئےہیں اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہا گیاہے کہ مسافروں پر کیمکل کا اسپرے کس کے کہنے پر اور کیوں ڈالا گیا۔
Published: undefined
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ جن لوگوں پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا گیا، ان میں سے کچھ کی طبیعت ناساز بھی ہو گئی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے مزدوروں پر غلط طریقے سے کیمیکل چھڑکاؤ کے بارے میں ٹوئٹ کر کے بتایا کہ "اس ویڈیو کی جانچ کی گئی۔ متاثرہ لوگوں کا سی ایم او کی ہدایت میں علاج ہو رہا ہے۔ کیمیکل چھڑکاؤ کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔"
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بریلی میں بس اڈے پر پولیس کی موجودگی میں بسوں کے انتظار میں کھڑے سینکڑوں افراد پر کیمیکل مرکب پانی کا اسپرے کیا گیا تھا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اسپرے کی وجہ سے لوگوں کی آنکھیں لال ہوگئیں اور بچے روتے بلکتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined