کانپور: اعداد و شمار کافی خوفناک ہیں۔ اتر پردیش کے کانپور میں پانچ دنوں میں دل کا دورہ اور برین اسٹروک سے 98 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ 98 میں سے 44 لوگ اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 54 مریض علاج سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ یہ اعداد و شمار ایل پی ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے دیئے ہیں۔ لکشمی پت سنگھانیہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجری، کانپور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 723 دل کے مریضوں نے اسپتال کے ایمرجنسی اور آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آئے۔
Published: undefined
ہفتے کے روز شدید سردی میں مبتلا 14 مریض دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جبکہ امراض قلب کے انسٹی ٹیوٹ میں علاج کے دوران چھ افراد دم توڑ گئے۔ جبکہ انسٹی ٹیوٹ میں آٹھ افراد کو مردہ لایا گیا۔ شہر کے ایس پی ایس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں کل 604 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں 54 نئے اور 27 پرانے مریض شامل ہیں۔
Published: undefined
ڈائریکٹر کارڈیالوجی ونے کرشنا نے کہا کہ اس موسم میں مریضوں کو سردی سے بچانا چاہیے۔ لکھنؤ میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے کہا، "اس سرد موسم میں دل کے دورے صرف بزرگوں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ ہم نے ایسے معاملات بھی دیکھے ہیں جہاں نوجوانوں کو بھی دل کے دورہ پڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز