لکھنؤ: یوپی میں اسمبلی انتخابات کو کچھ ہی مہینے رہ گئے ہیں اور سیاسی جماعتیں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ایک مدت سے جدوجہد کر رہی ہیں اور اب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی مہم جوئی میں شریک ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
ریاست میں کانگریس کا 'جن جاگرن ابھیان' (عوامی بیداری مہم) چل رہی ہے اور آج گاندھی خاندان کے قلعہ امیٹھی کی باری ہے۔ آج 18 دسمبر کو راہل گاندھی اس مہم میں حصہ لیں گے۔ یہاں وہ 15 کلو میٹر کی پیدل یاترا کریں گے اور پرینکا گاندھی بھی اس دوران ان کے ساتھ رہیں گی۔
Published: undefined
راہل گاندھی ہفتہ کی صبح 11:00 بجے سے 12:30 تک کول ہاؤس سے رام لیلا میدان کے بعد جگدیش پور کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد 12:30 سے 3:00 بجے تک جگدیش پور- ہریماؤ ’جن جاگرن ابھیا پد یاترا‘ میں شامل ہوں گے۔
اس کے بعد 3 سے 4 بجے تک وہ ہریماؤ میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ اس کے بعد 4 بجے سے 05:15 تک ہریماؤ سے بھوماؤ گیسٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد 6 بجے بھوماؤ گیسٹ ہاؤس پہنچیں گے۔
Published: undefined
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی 19 دسمبر کو 11:30 بجے بھوماؤ گیسٹ ہاؤس سے ریفارمس کلب رائے بریلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ 12:00 سے 02:00 تک خواتین ٹاؤن ہال، ریفارمس کلب، رائے بریلی میں رہیں گے۔ وہیں، 04:00 بجے، رائے بریلی سے کول ہاؤس، لکھنؤ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد 6 بجے کول ہاؤس پہنچیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined