لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعرات کو اپنے چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی نے دو سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو تبدیل کر دیا ہے، جبکہ چار نئی سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ نئی فہرست میں سب سے زیادہ توجہ بریلی ضلع پر مرکوز کی گئی ہے۔
Published: undefined
چار اضلاع کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے جاری فہرست میں بی ایس پی نے مول چندر چوہان کو بجنور ضلع کی دھام پور سیٹ کے لیے امیدوار بنایا ہے۔ پہلے اس سیٹ سے کمال احمد کو امیدوار بنایا گیا تھا۔ وہیں مراد آباد ضلع کی کندرکی سیٹ پر بھی پہلے طے کئے گئے امیدوار حاجی چاند بابو کی جگہ اب محمد رضوان کو بی ایس پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
بی ایس پی نے اس کے علاوہ بریلی ضلع کی نواب گنج سیٹ سے یوسف خان، فرید پور (محفوظ) سیٹ سے شالنی سنگھ اور بریلی سیٹ سے برہمانند شرما کو امیدوار قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ چندرکیتو موریہ شاہجہاں پور ضلع کی ددرول سیٹ پر بی ایس پی کے امیدوار ہوں گے۔
Published: undefined
بی ایس پی کی ترمیم شدہ فہرست کو پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری میوالال گوتم نے جاری کیا ہے اور مایاوتی نے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی اس کا اشتراک کیا ہے۔ بی ایس پی نے اس فہرست میں جن 6 سیٹوں پر امیدوار طے کئے ہیں ان تمام سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں پولنگ ہوگی۔
یو این آئی ان پٹ کے ساتھ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز