قومی خبریں

یوپی اسمبلی انتخابات: مودی آج گورکھپور کو ایمس اور کھاد فیکٹری کا تحفہ دیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اسمبلی انتخابات سے قبل یوپی کے دورے کرتے ہوئے کئی اعلانات کر رہے ہیں، اسی ضمن میں آج وہ گورکھپور پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 9600 کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم مودی / ٹوئٹر
وزیر اعظم مودی / ٹوئٹر 

گورکھپور: وزیر اعظم نریندر مودی آج 9600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کچھ دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن میں گورکھپور میں ہندوستان فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکل لمیٹڈ کی کھاد فیکٹری اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آئندہ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی یکے بعد دیگرے اتر پردیش کے دورے کر رہے ہیں اور مختلف اعلانات بھی کر رہے ہیں۔ ادھر، کانگریس اور سماجوادی پارٹی سمیت دوسری پارٹیاں بھی لگاتار انتخابی ریلیوں سے حکومت کی ناکامیوں کا شمار کرتے ہوئے عوام سے بی جے پی کو ہرانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اتر پردیش حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں کھاد فیکٹری اور ایمس کے علاوہ وہ آئی سی ایم آر کے علاقائی میڈیکل ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ تمام پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کو اجناس اور صحت کی حفاظت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Published: undefined

تقریباً 598 ایکڑ میں لگائی گئی کھاد فیکٹری کی لاگت 8,603 کروڑ روپے ہے۔ اس پلانٹ کی صلاحیت یومیہ 2,200 میٹرک ٹن مائع امونیہ اور 3,850 میٹرک ٹن نیم کوٹیڈ یوریا پیدا کرنے کی ہے۔ یہ فرٹیلائزر کارخانہ سالانہ 12.7 لاکھ میٹرک ٹن پرلڈ نیم کوٹیڈ یوریا تیار کرے گی۔ مودی نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ 30 سال سے بند گورکھپور کھاد فیکٹری کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کے شروع ہونے سے ملک کو کھاد کی پیداوار میں خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے گورکھپور دورے کے مطابق مودی دوپہر 12:30 بجے گورکھپور پہنچیں گے۔ ہوائی اڈے سے وہ دوپہر ایک بجے پنڈال پہنچیں گے۔ یہاں وہ دوپہر 2:20 بجے ایمس اور کھاد فیکٹری کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم تین بجے گورکھپور سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined