نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس کی طرف سے خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دیئے جانے کے پرینکا گاندھی کے وعدے کو اس فہرست میں پورا کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 61 امیدواروں کے نام شامل ہیں جن میں سے 24 خواتین شامل ہیں۔
Published: undefined
یوپی میں کانگریس 'لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں' کے نام سے مہم چلا رہی ہے، جس کے تحت پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یوپی میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دیں گی۔ کانگریس پارٹی کی پہلی فہرست کے 125 امیدواروں میں سے 50 خواتین، دوسری فہرست کے 89 امیدواروں میں 37 خواتین اور تیسری فہرست کے 41 امیدواروں میں 16 خواتین شامل تھیں۔
Published: undefined
کانگریس پارٹی کی جانب سے اس فہرست میں بیسل پور سے شکھا پانڈے، سری نگر سے چاندنی، دھوراہرا سے جتیندری دیوی، بیسواں سے وندنا بھارگو، سرینی سے شوبھا دیویدی، قائم گنج سے شکنتلا دیوی، بھوجپور سے ارچنا راٹھوڑ، قنوج سے ونیتا دیوی، گووند نگر سے کرشنا ٹھاکر، حمیر پور سے راجکماری، نرینی سے پون دیوی کوری، آیا شاہ سے ہیم لتا پٹیل، ایودھیا سے ریتا موریہ، قیصر گنج سے گیتا سنگھ، تراب گنج سے سویتا پانڈے، مانک پور سے کملا سسودیا، خلیل آباد سے صبیحہ خاتون، سلیم پور سے دلاری دیوی، رسارا سے اوم لتا، بیریا سے سونم بیند، بدیا پور سے آرتی سنگھ، ماریہان سے گیتا دیوی، گوراوال سے ودیشوری سنگھ راٹھوڑ اور دودھی سے بسنتی پنیکا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ یوپی میں کل 403 اسمبلی سیٹیں ہیں اور یہاں سات مراحل میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ان مراحل کے تحت ووٹنگ 10 فروری، 14 فروری، 20 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کو ہوگی۔ دیگر ریاستوں (پنجاب، منی پور، اتراکھنڈ اور گوا) کے ساتھ 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined