نئی دہلی: بھارتیہ جنتاپارٹی نے پانچ ریاستوں کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی انچارجوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں متعدد مرکزی وزراء سمیت بڑے بڑے لیڈران کے نام شامل ہیں۔ ان پانچ ریاستوں میں اترپردیش سیاسی لحاظ سے سب سے اہم ہے جہاں بی جے پی کے سامنے اپنی ساکھ اور وقار برقرار رکھنے کا چیلنج ہے۔
Published: undefined
اترپردیش میں بی جے پی نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو الیکشن انچارج کی ذمہ داری سونپی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے دھرمیندر پردھان کو حالیہ مرکزی کابینہ توسیع میں وزارت تعلیم جیسا اہم شعبہ دیا۔ اترپردیش جیسی بڑی اورسب سے اہم انتخابی ریاست میں دھرمیندر پردھان کو انچارج بنایا جانا ثابت کرتا ہے کہ اقتدار اور تنظیم دونوں میں دھرمیندر پردھان کا کردار اہم ہے۔
Published: undefined
بی جے پی میں دھرمیندر مودی کے غلبے کے بعد سے ہی اتر پردیش میں انچارج کی ذمہ داری پارٹی کے قدآور اور پی ایم مودی کے قابل اعتماد لیڈروں کے ہاتھ میں رہی ہے۔ ان میں سب سے پہلے موجودہ وزیر داخلہ اور پھر بی جے پی کے جنرل سکریٹری امت شاہ کو 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں انچارج کی ذمہ داری دی گئی۔ اتر پردیش میں، بی جے پی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسی کارکردگی کی بدولت امت شاہ کی ترقی ہوئی اور ان کی تاجپوشی بی جے پی کے قومی صدر کے طور پرہوگئی۔ اس کے بعد پی ایم مودی کے ہی خاص اور ان کے وزیر اعلیٰ کے دور کے طویل وقت تک گجرات کے انچارج رہے سینئر لیڈر اوم ماتھر کو اترپردیش کا انچارج بنایا گیا۔
Published: undefined
اس کے بعد اترپردیش کے 2017 کے اسمبلی اور 2019 کی لوک سبھا میں بی جے پی کے سینئر لیڈر جگت پرکاش نڈا کو الیکشن کا چارج سونپا گیا اور ریاست میں پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد جے پی نڈا کی راہ قومی صدر کی کرسی تک پہنچنے کے لئے آسان ہوگئی۔ یہ واضح ہے کہ اتر پردیش میں دھرمیندر پردھان کو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ بی جے پی میں ان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
Published: undefined
در حقیقت دھرمیندر پردھان مرکزی کابینہ میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کا بنیادی چہرہ ہیں۔ ایسے میں بی جے پی نے ان کے نام کا اعلان کرکے اترپردیش میں اوبی سی کے بڑے طبقے تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ دھرمیندر پردھان کا کردار ایک حکمت عملی کے طور پر مرکزی حکومت اور اتر پردیش پارٹی تنظیم کے درمیان ایک کڑی کی حیثیت سے کا م کرنے کا ہوگا۔
Published: undefined
دھرمیندر پردھان اس سے قبل بہار، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں انچارج رہ چکے ہیں جن میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی۔ ان ریاستوں میں انہوں نے او بی سی کے بڑے طبقے کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا تھا۔ اب دھرمیندر پردھان کا چیلنج اترپردیش میں پسماندہ لوگوں کو اپنے حق میں کرنے کا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined