کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کا قافلہ آج علی گڑھ میں پوری شان کے ساتھ نکلا۔ ہفتہ کے روز قصبہ میں روڈ شو کرتے ہوئے انھوں نے اِگلاس اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار پریتی دھنگر کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کی اور کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت تشکیل پانے کی صورت میں نہ صرف خواتین کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے نظامِ قانون کو بہتر بنائے گی، بلکہ ریاست میں نوجوانوں، کسانوں و مزدوروں کے مسائل کا بھی حل نکالا جائے گا۔
Published: undefined
علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کے روڈ شو کے دوران لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو ملا۔ عوام نے کئی مقامات پر پرینکا گاندھی کے اوپر پھولوں کی بارش کی۔ پرینکا گاندھی نے لوگوں کے درمیان پارٹی کا ’سنکلپ پتر‘ تقسیم کیا اور وعدہ کیا کہ کانگریس اپنے ہر وعدے کو پورا کرے گی۔
Published: undefined
گونڈا روڈ سے پرینکا گاندھی کا قافلہ قصبہ میں دوپہر تقریباً ایک بجے پہنچا۔ قصبہ کے چوراہے پر پہنچ کر پرینکا گاندھی نے پارٹی امیدوار پریتی دھنگر کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور ساتھ میں روڈ شو کیا۔ پرانی تحصیل روڈ سے ان کا قافلہ گزرا تو دکانوں کے باہر کھڑے ہو کر لوگوں نے ہاتھ ہلا کر ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی بارش کی۔ پرانی تحصیل روڈ سے قافلے کو گونڈا روڈ واقع پتھواری مندر تک پہنچنے میں تقریباً نصف گھنٹے کا وقت لگ گیا۔ پتھواری مندر کے پاس کانگریس امیدوار پریتی دھنگر گاڑی سے اتر گئیں اور پھر پرینکا گاندھی علی گڑھ کی طرف بڑھ گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز