لکھنؤ: اتر پردیش میں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف کسی بھی سیاسی پارٹی کے بینر کے بغیر، خالص عام شہریوں کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد اب ریاست کی مختلف سیاسی پارٹیاں مظاہروں کا سہرہ اپنے سر لینے اور اس ضمن میں عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کو لعن و طعن کرنا شروع کر دیا۔
Published: undefined
ریاست میں سی اے اے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر اب حکمراں جماعت و اپوزیشن پارٹیاں سیاسی روٹی سینکتی نظر آرہی ہیں۔ سماج وادی پارٹی جہاں حکومت آنے پر مظاہرین کو پنشن دینے تو وہیں کانگریس اس ضمن میں گرفتار افراد کو قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں تو وہیں حکمراں جماعت ان پارٹیوں پر حملہ آور ہوکر اسے ایک مخصوص طبقہ سے ہمدردی کا حوالہ دے کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہ رہی ہے۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی کے مطابق سی اے اے کی مخالفت میں ہوئے احتجاجی مظاہروں میں کانگریس کہیں نہیں تھی۔ پوری ریاست میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے برسراقتدار آنے کے بعد شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے 2019) کی مخالفت کرنے والوں کو ’آئین کے محافظ‘ کے طور پر پینشن دی جائے گی۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی و یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری کہتے ہیں’’سی اے اے کے خلا ف ایس پی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے! انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیا اہم حزب مخالف (ایس پی) کو نقصان پہنچانے کے لیے دوسری پارٹی کو بڑھاوا دے رہی ہے‘‘۔
Published: undefined
کانگریس کی جانب سے مظاہرے کے دوران گرفتار لوگوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کے اعلان کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری مہلوکین اور متأثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کر رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے پہلے بجنور جاکر متأثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی تو وہیں ہفتہ کے روز مظفر نگر جاکر بھی وہ متأثرین کے اہل خانہ سے مل کر ان کی ڈھارس بندھائی۔
Published: undefined
پرینکا نے ریاستی راجدھانی لکھنؤ پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے پاداش میں جیل میں بند پارٹی کارکن صدف جعفر کے اہل خانہ اور ان سے جیل میں ملاقات کےساتھ ہی انہوں نے سماجی وکارکن و سابق آئی پی ایس افسر ایس دارا پوری سے بھی ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
دوسری جانب اتر پردیش کے نائب وزیر اعل دنیش شرما سماج وادی پارٹی اور کانگریس دونوں پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جس طرح سے تشدد ہوا اسے پورے ملک نے دیکھا ہے۔ ان کے مطابق قانون کی مخالفت میں پرتشدد مظاہرہ کرنے والوں کو ایک پارٹی پنشن دینے کی بات کہہ رہی ہے تو دوسری پارٹی قانونی مدد فراہم کرنے کی۔
Published: undefined
ان کے مطابق ان دونوں پارٹیوں کا اصلی چہرہ اب عوام کے سامنے آرہا ہے۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی ووٹ کے لئے ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران اترپردیش میں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات پیش آئے جن میں تقریباً 23 مظاہرین کے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ریاستی حکومت نے تقریباً 372 افراد کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ریکوری نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ اترپردیش میں مظاہرین پر پولیس کی کارروائی سوالات کے گھیرے میں ہے تو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لہجے کی مذمت کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز