گونڈہ: اتر پردیش کے ضلع گونڈہ کے نواب گنج تھانہ احاطے میں پوچھ گچھ کے دوران حراست میں بجلی لائن مین کی ہوئی موت کے معاملے میں ایس پی نے ایس او جی اور تھانے میں تعینات آٹھ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔
Published: undefined
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آکاش تومر نے بتایا کہ گزشتہ 14ستمبر کو بجلی لائن مین دیو نارائن یادو کو قتل کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے تھانہ طلب کیا گیا تھا۔ جہاں پوچھ گچھ کے دوران ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے الزام پر فی الحال جانچ میں سامنے آئے نکات کی بنیاد پر 10ملزمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جانچ جاری ہے۔
Published: undefined
آکاش تومر نے بتایا کہ جانچ افسر کو سبھی نکات پر باریکی سے جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین میں نواب گنج کے اس وقت کے تھانہ انچارج تیز پرتاپ سنگھ، ایس او جی انچارج امت یادو، آلوک (سرویلانس سیل)، ہیڈ کانسٹیبل متھلش سنگھ، کانسٹیبل دھرمیندر، کانسٹیبل منوج، ہیڈک کانسٹیبل راکیش سنگھ (ایس اوجی)، ارون یادو (ایس او جی ٹیم)، سپاہی آدتیہ پال (ایس او جی ٹیم اور ساپی امت پاٹھک (ایس او جی ٹیم) شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز