قومی خبریں

یوپی: ہاپوڑ میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک اور کار کے تصادم میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد ہلاک

اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں خوف ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کار اور ٹرک میں تصادم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت ہو گئی۔ کنبہ کار کے ذریعے غازی آباد سے گجرولہ جا رہا تھا

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی 

ہاپوڑ: اتر پردیش کے ہاپوڑ میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کار اور ٹرک میں تصادم ہو گیا، جس میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ تصادم اتنا بھیانک تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ دہلی-لکھنؤ ہائی وے این ایچ-9 پر گڑھ کوتوالی علاقہ کے اللہ بخش پور کٹ کے نزدیک پیش آیا۔ کار سوار کنبہ غازی آباد سے گجرولہ کے لئے سفر کر رہا تھا، کہ اچانک دیر رات گئے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں جان گنوانے والے تمام افراد کا تعلق غازی آباد سے ہے۔

Published: undefined

جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ حادثہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، جسے علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ہائی پور جام لگ گیا اور آنے جانے والوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ کار ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا تھا اور کار بے قابو ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ہائی وے پر بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ کار کی رفتار بہت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے وہ نیشنل ہائی وے پر پلٹ گئی۔ اسی دوران مخالف سمت سے ایک ٹرک آ رہا تھا، جو کار سے ٹکرا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined