اتر پردیش میں ایک نامعلوم بیماری نے بچوں کو پریشان کر رکھا ہے اور متھرا ضلع واقع فرح علاقے میں اس بیماری نے 6 معصوموں کی جان لے لی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فرح علاقہ کے کوہ گاؤں میں گزشتہ ایک ہفتہ میں ان 6 بچوں کی موت ہو گئی جس سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پورے گاؤں کو سینیٹائز کیا گیا ہے اور لوگوں کی سیمپلنگ ہو رہی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم بیماری کی وجہ سے کئی دیہی عوام کو الگ الگ اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق بیماری کو لے کر دیہی عوام کئی دنوں سے محکمہ صحت کو مطلع کر رہے تھے، لیکن محکمہ صحت کا کوئی بھی افسر اور ملازم گاؤں نہیں پہنچا۔ اب جب کہ بیماری کے سبب اموات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تو محکمہ صحت میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
ایک رپورٹ کے مطابق آج گاؤں کے ہی دو بچوں کی موت کے بعد مقامی لوگوں نے ہنگامہ کیا جس کے بعد محکمہ صحت کی نیند کھلی۔ آناً فاناً میں جانکاری حاصل کی گئی تو پتہ چلا کہ ایک ہفتہ میں اس نامعلوم بیماری سے 6 معصوموں کی موت ہو چکی ہے۔ مہلوک بچوں کی عمر 5 سال سے لے کر 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا کئی بچے متھرا اور آس پاس کے دیگر اضلاع میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل بھی ہیں۔
Published: undefined
محکمہ صحت کی ٹیم اس بیماری کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کووڈ انچارج ڈاکٹر بھودیو سنگھ کا کہنا ہے کہ وائرل بخار کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے۔ دیہی عوام کو بیدار کیا جا رہا ہے۔ کچھ گندگی بھی تھی اور کولر میں پانی بھی بھرا ہوا تھا۔ ابھی تک کی جانچ میں کورونا وائرس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دیہی عوام کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ بھی کروائی جا رہی ہے۔ جو لوگ آس پاس کے علاقوں اور اضلاع میں علاج کے لیے گئے ہیں ان کی ٹریسنگ کی جا رہی ہے، ان کی بھی سیمپلنگ کرائی جائے گی تاکہ بیماری کے بارے میں ٹھیک سے پتہ چل سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز