اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں بی جے پی لیڈر آشیش شکلا سماجوادی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کی بیٹی کو لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تنازعہ بڑھنے پر بی جے پی نے آشیش کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر پارٹی سے نکال دیا ہے اور سبھی عہدوں سے بھی انھیں دستبردار کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر آشیش شکلا 47 سال کے ہیں، جبکہ سماجوادی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کی بیٹی محض 26 سال کی ہے جس کے ساتھ آشیش فرار ہوئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آشیش پہلے سے شادی شدہ ہیں اور انھیں 21 سال کا ایک بیٹا اور 7 سال کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق جب لڑکی کے گھر والوں نے اس کی شادی طے کی تو دونوں بغیر کسی کو بتائے فرار ہو گئے۔
Published: undefined
اس معاملے کے طول پکڑنے کے بعد اپنی بدنامی سے بچنے کے لیے بی جے پی نے آناً فاناً میں آشیش شکلا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں پارٹی سے معطل کر دیا۔ بی جے پی کے ہردوئی ضلع میڈیا انچارج گنگیش پاٹھک نے اس سلسلے میں صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی کے شہر جنرل سکریٹری رہے آشیش شکلا کو معطل کر دیا گیا ہے اور انھیں سبھی عہدوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
Published: undefined
گنگیش پاٹھک کا کہنا ہے کہ پارٹی کی پالیسی کے خلاف کام کرنے اور اخلاق میں گراوٹ کے سبب ان سے سبھی عہدے چھین لیے گئے ہیں، اور ان کی بنیادی رکنیت بھی رد کر دی گئی ہے۔ آشیش شکلا کو اب پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پولیس آشیش کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پوری طرح آزاد ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی جانچ چل رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined