احمد آباد: دنیا کا بلند ترین مجسمہ 182 میٹر بلند اسٹیچو آف یونٹی کے بعد سردار بلبھ بھائی پٹیل کے دوسرے بلند ترین مجسمہ کی گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے آج یہاں پاٹيدار کمیونٹی کے ادارے سرداردھام کے ویشنودیوی سرکل کے قریب واقع احاطے میں نقاب کشائی کی۔
Published: undefined
70 ہزار کلو وزنی اور 50 فٹ بلند یہ مجسمہ اگرچہ اسٹیچو آف یونٹی کے مقابلے میں خاصا چھوٹا ہے لیکن یہ سردار پٹیل کا دنیا بھر میں دوسرا بلند ترین مجسمہ ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کی ڈیزائننگ بھی اسٹیچو آف یونٹی کا ڈیزائن تیار کرنے والے معروف مجسمہ ساز پدم بھوشن رام سُتار نے ہی کی ہے۔
Published: undefined
نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، مرکزی وزیر منسكھ مانڈويا کی موجودگی میں مجسمہ کی رونمائی کے بعد وجے روپانی نے کہا کہ سردار پٹیل کی ایک اور بہت بڑے مجسمہ کی گجرات میں نقاب کشائی کرنا باعث فخر ہے۔ سرداردھام کے صدر گگجی سُتريا اور اس کے ترجمان سبھاش ڈوبريا نے آج یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کانسے کا یہ مجسمہ ادارے کے احاطے میں تقریباً سوا تین کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مشرقی گجرات کے نرمدا ضلع کے كیوڑيا واقع اسٹیچو آف یونٹی کی نقاب کشائی اکتوبر 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی۔ اس پر تین ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی تھی۔ وہ چین کے اسپرنگ ٹیمپل بدھا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا بلند ترین مجسمہ بن گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined