اناؤ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی پر عائد اجتماعی عصمت دری اور متاثرہ کے والد کی پٹائی سے موت کی سی بی آئی جانچ میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولس نے متاثرہ کے والد کے خلاف فرضی شکایت درج کی تھی۔ جس ٹنکو سنگھ کے نام سے تحریر دینے کی بات کہی گئی ہے اب انکشاف ہوا ہے کہ اس نے کوئی شکایت پولس کو دی ہی نہیں تھی۔ ملزمان نے ٹنکو سنگھ کے نام سے فرضی شکایت کر کے پولس میں معاملہ درج کرایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ٹنکو سنگھ ناخواندہ ہے اور واقعہ کے بعد سے ہی وہ غائب ہے۔ اس کے خاندان کے افراد پریشان ہیں۔ شکایت کے بعد بھی تاحال پولس ٹنکو سنگھ کو تلاش نہیں کر سکی ہے۔
Published: 19 Apr 2018, 8:10 AM IST
واضح رہے کہ 4 اپریل کو متاثرہ کے والد نے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سینگر پر مار پیٹ کا الزام عائد کیا تھا۔ لیکن پولس نے کارروائی کرنے کے بجائے متاثرہ کے والد کو ہی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔ پٹائی سے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے متاثرہ کے والد کی حراست میں ہی موت ہو گئی تھی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سی بی آئی متاثرہ کے والد کی موت کے معاملہ میں سی بی آئی نے اتل سنگھ سینگر سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد چوتھا معاملہ بھی درج کر چکی ہے۔ اس میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی مبینہ طور پر مدد کرنے کی ملزم ششی سنگھ کے بیٹے شوبھم پر بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔ قبل ازیں 16 اپریل کو سی بی آئی کی ٹیم متاثرہ کو لکھنؤ کی عدالت میں پیش کر چکی ہے جہاں بند کمرے میں جج نے دفعہ 164 کے تحت بیان درج کیے ہیں۔
Published: 19 Apr 2018, 8:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Apr 2018, 8:10 AM IST