اناؤ: اتر پردیش کے اناؤ میں بدھ کے روز ایک کھیت سے برآمد ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشوں کی جمعہ کے روز آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں لڑکیاں رشتہ میں ایک پھوپھی بھتیجہ لگتی تھیں، جبکہ تیسری زندہ بچ جانے والی لڑکی اور معاملہ کی اہم گواہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہلاک شدہ دونوں لڑکیوں کی آخری رسومات اس مقام سے کچھ دور کھیت میں کرائی گئی جہاں سے ان کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ لاشوں کو جب اہل خانہ لے کر جا رہے تھے تو گاؤں والوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ دریں اثنا، گاؤں میں حفاظت کے سخت انتظام کیے گئے ہیں اور لڑکیوں کی آخری رسومات ادا ہونے کے وقت چپے چپے پر پولیس تعینات رہی۔
Published: undefined
کمشنر رنجن کمار، آئی جی لکشمی سنگھ، ڈی ایم رویندر کمار، ایس پی آنند کلکرنی بھی اس مقام پر موجود رہے جہاں دونوں لڑکیوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ کسی بھی ممکنہ احتجاج اور مزاحمت کے خدشہ کے پیش نظر پورے گاؤں اور گاؤں کو جانے والے راستوں پر بھی پولیس تعینات رہی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ تینوں متاثرہ لڑکیاں آپس میں رشتہ دار تھیں، دو چچازاد بہنیں تھیں جبکہ تیسری ان کی بھیتیجی۔ ہم عمر ہونے کی وجہ سے یہ تینوں سہیلیوں کی طرح رہتی تھیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتی کودتی تھیں۔ پولیس نے مشکوک حالات میں دونوں لڑکیوں کی موت کا معاملہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
تیسری زندہ بچ جانے والی لڑکی کو نازک حالت کے پیش نظر کانپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ معاملہ میں اس لڑکی کا بیان اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ریجنسی اسپتال کے پی آر او ڈاکٹر پراجیت اروڑا نے کہا کہ بچی کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے اور فی الحال اس کی صورت حال مستحکم ہے۔ لڑکی ہاتھ پیر ہلا رہی ہے لیکن جب تک وینٹی لیٹر سپورٹ کو پوری طرح سے نہیں ہٹا لیا جاتا، پخت طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
Published: undefined
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کنگ جارج یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کانپور کے لیے روانہ کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی پی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہلاک شدہ لڑکیوں کے جسم پر کوئی باہری چوٹ نظر نہیں آ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined