لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع اناو میں دو دلت لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد ریاستی اپوزیشن پارٹیوں بشمول سماج وادی پارٹی(ایس پی)اور کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو ہدفت تنقید بنایا۔
Published: undefined
صوبہ میں لڑکیوں وخواتین کی سیکورٹی پر ریاستی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ترجمان و ایم ایل سی سنیل ساجن نے کہا کہ’’ ریاست میں پولیس خاموش تماشائی ہونے کا کردار ادا کررہی ہے۔جبکہ ریاست میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔اناو پولیس معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش میں ہے۔میرا مطالبہ ہے کہ مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئیں لڑکیوں کی پوسٹ مارتم کے لئے کوئی دوسرا پینل تشکیل دیا جائے اور معاملے کی تحقیقات کے لئے دوسری ٹیم تشکیل دی جائے۔
Published: undefined
اناو کی سابق رکن پارلیمان و سماج وادی پارٹی لیڈر انو ٹنڈن نے تیسری نوخیز لڑکی کی عیادت اور ان کا حال چال جاننے کانپور کے ریجنسی اسپتال پہنچیں جہاں متاثرہ زیر علاج ہے۔بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے محترمہ ٹنڈن نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کی قیادت میں اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن گئے ہیں۔
Published: undefined
خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس ترجمان امرناتھ اگروال نے کہا’’اناو کا واقعہ یوگی حکومت کے چہرے پر ایک بدنما داغ ہے۔کانگریس پورے معاملے کی جلد از جلد تحقیقات اورخاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالیرنس کی پالیسی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہورہی ہے پوری ریاست میں جرائم پیشہ افراد بے خوف گھوم رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر ادت راج نے کہا کہ’یوپی کے ضلع اترپردیش میں تو دلت لڑکیاں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی ہیں جبکہ تیسری شدید طور سے زخمی ہوئے۔متاثرہ کوعلاج کے لئے فوران دہلی کے ایمس میں ائیر لفٹ کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھیم آرمی چیف اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ تیسری زخمی متاثرہ ہی اس پورے معاملے کی واحد چشم دید گواہ ہے۔لہذااس کے علاج اور تحفظ پرکافی توجہ دئے جانے کی ضرورت ہے۔زخمی لڑکی کو فورا ائیر ایمبولنس کے ذریعہ دہلی کے ایمس میں داخل علاج کیا جانا چاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوپی حکومت کے ذریعہ جرائم پیشہ افراد کے تحفظ کے لئے کئے گئے کام کو پورے ملک نے دیکھا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی رات تین نوخیز عمر لڑکیاں اترپردیش کے ضلع اناو کے ایک گاوں میں گیہوں کی کھیت میں ملی تھیں۔تینوں کی عمر 13،16،17کے درمیان کی ہے۔اطلاعات کے مطابق تینوں گھر سے اپنے مویشیوں کے لئے چارہ لینے کے لئے نکلیں تھیں لیکن وہ واپس نہیں آئیں۔ گھر واپس نہ آنے پر مقامی افراد نے ان کی تلاش شروع کی تو انہیں زخمی حالت میں ایک گیہوں کے کھیت میں پایا۔مقامی افراد نے پولیس کو مطلع کیا اور لڑکیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دے دیا۔جبکہ تیسری کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرلیا۔
Published: undefined
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کلکرنی نے بتایا کہ دو لڑکیوں کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگرایک کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں اور پولیس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں کے جسم پر کپڑے تھے اور ان کے جسم پر کسی بھی قسم کے زخمی کے کوئی نشانات نہیں ملے ہیں۔پولیس نے شبہ ک اظہار کیا ہے کہ ان کی موت زہریلا کھانہ کھانے سے ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined