وزارت داخلہ نے اَن لاک-4 کی رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے تحت 7 ستمبر سے میٹرو خدمات شروع ہو جائیں گی۔ ادھر 21 ستمبر سے کھیل، تفریح، سماجی اور مذہبی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی لیکن اس میں 100 سے زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور لوگوں کوماسک لگانے کے ساتھ سماجی دوری کا اہتمام کرنا ہوگا۔ اسکول کالج 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔
Published: 29 Aug 2020, 9:30 PM IST
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تازہ رہنما ہدایات کے مطابق جہاں اسکول اور کالج 30 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےوہیں 21 ستمبر سے اوپن ائیر تھیٹر کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔نئی رہنما ہدایات کے مطابق جہاں کھیل، تفریح ، سماجی اور مذہب سے جڑی تقریبات کی مشروط اجازت دی گئی ہے وہیں اس کے لئے بنیادی احتیاط کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں 100 لوگوں سے زیادہ افراد کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے، ماسک لگانا اور سماجی دوری بنائے رکھنا لازمی ہے وہیں تھرمل اسکریننگ، ہینڈ واش اور سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائے جانے کے لئے کہا گیا ہے۔
Published: 29 Aug 2020, 9:30 PM IST
حکومت کے مطابق اسکول اور کالج 30 ستمبر تک بند رہیں گے لیکن آن لائن اور ڈسٹینس لرننگ پہلے کی طرح ہی جاری رہیں گی لیکن 21 ستمبر سے کچھ چیزوں میں چھوٹ دی جائے گی جیسے پچاس فیصد اسٹاف کو آن لائن ٹیوشن کے لئے اسکول بلایا جا سکتا ہے۔کنٹینمنت زون کے باہر کے اسکولوں میں نوی کلاس سے بارہوی کلاس کے طلباء ٹیچر سے گائڈنس کے لئے اپنی مرضی سے اسکول جا سکتے ہیں لیکن اس کے لئے والدین یا سرپرست سے تحریری منظوری حاصل کرنی ہو گی۔ کچھ شرائط کے ساتھ پی ایچ ڈی اور ریسرچ اسکالر لیبوریٹری جا سکتے ہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 9:30 PM IST
ملک میں ابھی سنیما ہال، سوئمنگ پول اور بین الاقوامی پروازیں بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ کوئی بھی ریاست کنٹینمنٹ زون کے باہر مرکز سے بات کئے بغیر لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کر سکتی۔ اگر کسی ریاست کو کنٹینمنٹ زون سے باہر لاک ڈاؤن لگانا ہے تو اس کے لئے مرکز سے مشورہ کر نا ہوگا۔
Published: 29 Aug 2020, 9:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 9:30 PM IST
تصویر: پریس ریلیز