ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں کئی ہفتوں کے ’لاک ڈاؤن‘ کے بعد کورونا کیسز میں قابل قدر کمی دیکھنے کو ملی ہے، اور اس کا اثر یہ ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 31 مئی سے ’اَن لاک‘ کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم ہفتے در ہفتے عوام کے مشورے اور ماہرین کی رائے کی بنیاد پر دھیرے دھیرے لاک ڈاؤن کھولنے کا عمل جاری رکھیں گے، بشرطیکہ کورونا پھر سے بڑھنے نہ لگے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مذکورہ اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’دہلی میں کورونا کے کیس لگاتار کم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کی شرح 1.5 فیصد رہی اور کورونا کے تقریباً 1100 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔‘‘ کیجریوال نے مزید کہا کہ ’’کورونا کے خلاف اس لڑائی میں دہلی کے باشندوں کی محنت سے دہلی میں حالات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد اب دہلی دھیرے دھیرے اَن لاک کے لیے تیار ہے۔ تعمیراتی سرگرمیاں پیر کی صبح سے شروع ہو جائیں گی اور فیکٹریوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے اس درمیان لوگوں سے اب بھی بہت احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ کورونا کم ہوا ہے، لیکن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لیے ہم دہلی کو دھیرے دھیرے کھولیں گے، تاکہ ایک ساتھ کھولنے کی وجہ سے پھر سے انفیکشن کے معاملے نہ بڑھنے لگیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’دہلی کو پھر کھولنے میں ہم نے ان لوگوں کا دھیان رکھا ہے جو سماج کے چھوٹے طبقے کے لوگ ہیں اور غریب ہیں۔ ایسے لوگ جو محنت مزدوری کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز