ہندوستان میں بھلے ہی کورونا انفیکشن کا معاملہ لگاتار بڑھ رہا ہے، لیکن راجدھانی دہلی میں اس وائرس پر کافی کنٹرول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے اب ہوٹل اور بازاروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ میں بدھ کے روز فیصلہ لیا گیا کہ ہوٹل اور ہفتہ واری مارکیٹ کو کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ اس شعبہ سے جڑے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔
Published: 19 Aug 2020, 6:39 PM IST
ڈی ڈی ایم اے نے آج ہوئی میٹنگ میں یوگا سنٹر اور جِم کے تعلق سے بھی فیصلہ لیا، لیکن کہا کہ فی الحال اس کو بند ہی رکھا جائے گا تاکہ کورونا وائرس انفیکشن پر جو کنٹرول ہوا ہے، اس پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ ہفتہ واری بازار کھولے جانے کے تعلق سے ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ یہ اجازت ٹرائل کے طور پر دیا جا رہا ہے اور اگر کورونا پر کنٹرول برقرار رہا تو اس سلسلے میں مزید راحت دی جائے گی۔
Published: 19 Aug 2020, 6:39 PM IST
واضح رہے کہ دہلی حکومت کے ذریعہ ہوٹل، ہفتہ واری بازار اور جِم کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے باوجود ریاستوں کو اپنی سطح پر فیصلہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ جن ریاستوں میں کورونا انفیکشن لگاتار بڑھ رہے ہیں، وہاں کئی طرح کی پابندیاں اب بھی لگی ہوئی ہیں۔ دہلی بھی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں اب تک ہوٹل، ہفتہ واری بازار اور جِم کھولنے پر پابندی لگی ہوئی تھی، لیکن آج ہوٹل اور ہفتہ واری بازار سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔
Published: 19 Aug 2020, 6:39 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Aug 2020, 6:39 PM IST