مونٹریال: اقوام متحدہ کی ایجنسی بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) نے كووڈ -19 وائرس کے پیش نظر پروازوں کے لئے نئے بین الاقوامی ہدایات جاری کئے ہیں جن میں مسافروں کو ہر ممکن حد تک دائیں بائیں کی نشست پر نہ بٹھانے اور آرام کے وقت عملے کے ہر رکن کو الگ الگ کمروں میں ٹھہرانے کا مشورہ دیا ہے۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
آئی سی اے او کونسل کے 'ایوی ایشن ریکوری ٹاسک فورس' کی طرف سے تیار ان ہدایات میں ہوائی اڈہ آپریٹرز، فضائی کمپنیوں اور حکومتوں کے لئے کئی قسم کی سفارشات کی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر جہاز میں مسافروں کی تعداد کم ہے تو انہیں الگ بٹھایا جانا چاہیے جس سے ان کے درمیان فاصلہ برقرا رکھا جا سکے۔ سیٹ کے نیچے رکھے جانے کے قابل دستی سامان ہی کیبن میں لے جانی کی اجازت دی جانی چاہیے۔ آئی سی اے او نے مختصر فاصلے کی پروازوں میں طیارے کے اندر خوردو نوش سرو نہ کرنے اور طویل فاصلے کی پروازوں میں اسے محدود کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبہ بند کھانا دینے کا متبادل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
بین الاقوامی ایجنسی نے پیر کو جاری ہدایات میں عملے کے ارکان کو مسافروں سے زیادہ فاصلے بنانے اور اگر ممکن ہو تو ہوائی جہاز میں ایک ٹوائلٹ صرف عملہ کے ارکان کے استعمال کے لئے محفوظ کرنے کا مشورہ دیا ہے. اس نے کیبن کریو اور پائلٹوں کے درمیان بھی کم سے کم رابطہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پورے سفر میں کیبن کریو کے ایک ہی رکن کو کاک پٹ میں داخلہ کی اجازت ہونی چاہیے۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
لمبی دوری کی پرواز کے بعد عام طور پر عملہ کے ارکان کو ہوٹل وغیرہ میں ٹھہرایا جاتا ہے۔ آئی سی اے او نے کہا ہے کہ ہر رکن کو الگ الگ کمرے میں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ان کے جانے سے پہلے کمرے کو مکمل طورپر ڈس انفکٹ کیا جانا چاہیے اور ہوائی اڈے سے ہوٹل تک ان کے آنے جانے کا انتظام ایئر لائن کمپنیوں کو کرنا چاہیے۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
آئی سی اے او نے عملے کے ارکان کے لئے ڈیوٹی کے وقت دن میں کم از کم دو بار جسم کا درجہ حرارت چیک کرنا لازمی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ موسم سرما میں، کھانسی، بخار یا سانس لینے میں تکلیف جیسا کورونا ائرس کی کوئی علامات ہونے پر انہیں ڈیوٹی پر نہیں آنا چاہیے۔ ڈیوٹی کے دوران اس طرح کی علامات سامنے آنے پر انہیں فوری طور پر دیگر ارکان اور مسافروں سے زیادہ فاصلے بنانے چاہیے اور ہوائی جہاز کے منزل پر اترنے پر طبی ہدایات کے مطابق کام کرنا چاہیے۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
عملے کے ارکان کے ساتھ ساتھ مسافروں کے لئے انفیکشن سے بچاؤ کے تمام اقدامات اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ عملے کے ارکان کے لئے کہا گیا ہے کہ ان کا ماسک یا فیس شيلڈ اس طرح ہونا چاہیے جس سے ہنگامی صورت حال میں آکسیجن ماسک لگانے میں دقت نہ ہو، ساتھ ہی پی پی ای کٹ کی وجہ سے انہیں ہنگامی اپنے فراض منصبی مثلاً فائر فائٹر کو آپریشن میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
ہدایات میں ہوائی اڈے پر داخل ہونے اور باہر نکلنے کے دوران بھی مسافروں کے درمیان کم از کم ایک میٹر کا فاصلے بنا رکھنے کے لئے کئی تجاویز دی گئی ہیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ مسافر کو ہر وقت ماسک پہنے رکھنا ہوگا، حالانکہ سیکورٹی چیک کے دوران اگر شناختی کارڈ پر تصویر کے ساتھ مماثلت کے لئے ماسک اتروانا ضروری ہو تو اس دوران سیکورٹی اور مسافروں کے درمیان محفوظ فاصلے یقینی بنائی جانی چاہیے۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
مسافروں کو آن لائن چیک ان کرنے اور ہوائی اڈے پر ای بورڈنگ پاس کو اسکین کرنے کی سہولت کی بات بھی ہدایات میں کہی گئی ہے۔ آئی سی اے او نے ہر پرواز کے بعد کاک پٹ میں پائلٹ کے ’کنسول‘ کو خاص طور پر ڈس انفکٹ کرنے کی صلاح دی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ عملہ کے ارکان کی تربیت ہر ممکن حد تک آن لائن دی جانی جانی چاہیے۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Jun 2020, 6:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز