وژن 2026 نے الگ طرح کی افطار کا اہتمام کیا، اوکھلا میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والوں کو اسکالر اسکول میں افطار کی دعوت دی جس میں تقریباً 60 لوگ شریک ہوئے۔ افطار دعوت کے ساتھ ساتھ انہیں عید کا تحفہ بھی دیا گیا،جس میں کرتا پاجامہ اور صفائی کے لیے ہائی جین کٹ بھی دی گئی۔
Published: undefined
اس موقع پر اوکھلا وارڈ 188 کی کونسلر اریبا خان نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور ان کے ساتھ افطار کیا۔ اریبہ خان نے کہا ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ علاقے کو صاف کرنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں، آپ کی وجہ سے ہی ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں، سماج کے اصل ہیرو آپ ہیں۔ ہم آپ کی بہبود کے لئے بھی پروگرام بنائیں گے۔
Published: undefined
وژن 2026 کے ہیلتھ مینجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ ہماری دعوت پر تشریف لائے، یقینا معاشرے میں آپ کی خدمات بہت اہم ہیں، ہماری طرف سے عید کے موقع پر یہ ایک چھوٹا سا تحفہ ہے اسے قبول کیجیے، صفائی کی ملک گیر مہم میں آپ کا کلیدی رول ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا ملک کی ترقی میں آپ کا رول نمایاں ہے، آپ صفائی کے مشن کی اہم کڑی ہیں، وژن نے اس موقع پر آپ کے ساتھ افطار کا موقع فراہم کیا یہ میرے لیے یقینا یادگار بن گیا ہے۔
Published: undefined
اوکھلا جامعہ نگر میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والے سیکڑوں لوگ ہیں جن کا وطنی تعلق مغربی بنگال اور آسام سے ہے جو دہلی کو صاف ستھرا رکھنے میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined