پونے: جرمنی کی معروف لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینز نے پہلی میک ان انڈیا مرسڈیز بینز ای کیو ایس 580 الیکٹرک سیلون کار کو ہندوستانی بازار میں متعارف کرا دیا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کے روز جرمن پریمیم کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز سے کہا کہ وہ مقامی طور پر مزید کاریں تیار کرے۔
Published: undefined
پونے میں لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ وزیر نے کہا ’’اگر آپ مینوفیکچرنگ میں اضافہ کریں گے تو لاگت میں کمی ممکن ہے، ہم متوسط طبقے کے لوگ ہیں، یہاں تک کہ میں بھی آپ کی گاڑی نہیں خرید سکتا۔‘‘
Published: undefined
مرسڈیز بینز انڈیا نے اکتوبر 2020 میں ہندوستان میں اپنی الیکٹرک ایس یو وی- ای کیو ایس کو مکمل طور پر درآمد شدہ یونٹ کے طور پر لانچ کرنے کے ساتھ اپنی الیکٹرو موبلٹی ڈرائیو شروع کی، جس کی قیمت 1.07 کروڑ روپے ہے۔ گڈکری کے مطابق ملک میں کل 15.7 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined