نئی دہلی: عازمین حج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی عازمین حج کی سہولت کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن سید شاداب حسین رضوی اشرفی، ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، عرفان احمد اور دیگر بھی موجود تھے
Published: undefined
اس موقع پر مختار عباس نقوی نے تمام عازمین حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ مقدس مقام پر جا رہے ہیں وہاں لوگوں کی صحت و تندرستی، ملک کی ترقی اور امن کے لیے دعا کریں۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے دیانتداری سے سبسڈی فراڈ کو ختم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سعودی عرب کی حکومت نے کچھ ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے اس کے باوجود ہم نے کم ازکم شرح پر حج کرانے کی کوشش کی ہے۔
Published: undefined
مختار احمد نے کہا کہ حج ایک مقدس سفر ہے اور اس سفر پر جانے والے تمام لوگ مقدس ہیں اور ان کی خدمت کرنا ایک باوقار کام ہے، ہم سب مل کر عازمین حج کی سہولتوں کا پورا خیال رکھ رہے ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر حسن باقر کاظمی، عرفان احمد اور جناب نفیس احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم عازمین حج کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور عازمین حج کی سہولیات کے لیے پرعزم ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined