یہ حادثہ کرناٹک کے شمالی کنٹر کے انکولہ تعلوکا میں ہوا۔ مسٹر نائیک کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس حادثے میں مسٹر نائیک کی اہلیہ وجیا اور ان کے سکریٹری دیپک کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اورنائیک کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
Published: 12 Jan 2021, 7:11 AM IST
شریپد نائک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم وہ ہوش میں ہیں۔ انہیں علاج کے لئے گوا لایا جارہا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت سے ٹیلیفون پربات کرکے ان سے شریپد نائک کے مناسب علاج کا انتظام کرنے کو کہا۔
Published: 12 Jan 2021, 7:11 AM IST
اس حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ان کی اہلیہ وجیا نائک اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ مسٹر نائک حادثے کے وقت اپنی اہلیہ اور دیگر افراد کے ہمراہ کار سے جارہے تھے۔
Published: 12 Jan 2021, 7:11 AM IST
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا’’وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائک کے ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے کی خبر سے میں سکتہ میں اور انتہائی افسردہ ہوں۔ میں نے گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت سے گفتگو کی ہے۔ حکومت یہ کام کررہی ہے۔ ایشورسے دعا ہے کہ شریپد جی جلد صحت مند ہوں‘‘۔
Published: 12 Jan 2021, 7:11 AM IST
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یدیورپا نے ٹویٹ کیا’’یہ جان کر دھچکا لگا کہ مرکزی وزیر شریپد نائک جس کار میں سفر کر رہے تھے شمالی کنڑ میں ایک حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ان کی اہلیہ کی دردناک موت ہوگئی۔ مسز نائک کی دردناک موت پر میری دلی تعزیت، اور دعا ہے کہ مسٹر نائک اور حادثے میں زخمی دیگر افراد بھی جلد صحت یاب ہوں۔
Published: 12 Jan 2021, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Jan 2021, 7:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز