قومی خبریں

پہلے ’گولی مارو...‘ کا لگایا تھا نعرہ، اب میڈیا کے سوال پر بھڑکے انوراگ ٹھاکر

‘ملک کے غداروں کو گولی مارو ... کو’ والے نعرے سے شہ سرخیوں میں آئے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر اب میڈیا کو جھوٹا بتانے میں لگے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

'ملک کے غداروں کو گولی مارو ... کو' والے نعرے سے شہ سرخیوں میں آئے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر اب میڈیا کو جھوٹا بتانے میں لگے ہیں، چندی گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نے جب انوراگ ٹھاکر سے متنازعہ نعرہ کے بارے میں سوال پوچھا تو انوراگ ٹھاکر میڈیا پر بھڑک گئے۔

Published: undefined

پہلے تو مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر اس سوال کو ٹالتے نظر آئے، لیکن بار بار سوال پوچھنے پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ آپ لوگ بالکل جھوٹ بول رہے ہیں، پریس کانفرنس کے آغاز میں جب انوراگ ٹھاکر سے سوال کیا گیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا ہے بھائی صاحب، اگر آپ کے پاس معیشت کو لے کر کوئی سوال ہے تو ضرور پوچھیے، کیونکہ جب ڈیپارٹمنٹ کی پریس کانفرنس ہو تو آپ کو اس تک محدود رہنا پڑے گا۔

Published: undefined

جب انوراگ ٹھاکر سے پوچھا گیا کہ انہیں اپنے بیان پر صفائی دینی ہے، تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ فسادات بھڑکانے کے ملزم ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اس پر صفائی کیا چاہیے، اس میں سوچنے والی بات ہی نہیں ہے، انوراگ ٹھاکر پوری طرح صحافیوں کے سوالوں کے گھیرے میں آ گئے تھے، اس لئے اس سوال کا جواب دینے سے سے کتراتے نظر آ رہے تھے، انہوں نے میڈیا کو ہی صلاح دے ڈالی کہ وہ اپنے علم میں اضافہ کریں۔

Published: undefined

میڈیا نے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر سے پوچھا دہلی میں جو چنگاری جلی، آپ نے بھی کہیں نہ کہیں اس کو متعارف کرایا تھا، جواب میں انوراگ ٹھاکر بولے- کیا کہا میں نے؟ میڈیا نے کہا کہ آپ نے کہا تھا گولی مارو ..کو، یہ سنتے ہی مرکزی وزیر نے کہا کہ آپ لوگ بالکل جھوٹ بول رہے ہیں، میں جبھی کہتا ہوں کہ میڈیا کو جتنی معلومات ہے، پہلے وہ اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

Published: undefined

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ چونکہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے میں زیادہ نہیں بول رہا ہوں؟ لہذا آپ لوگ بھی اپنی معلومات میں بھی بہتری لائیں، آپ لوگوں کو مکمل معلومات رہنی چاہیے، کیونکہ آدھی معلومات کسی کے لئے بھی مہلک ثابت ہو سکتی ہے، وہ میڈیا کا پروپیگنڈہ ہو یا کسی اور کا ہو۔

Published: undefined

آپ کو بتا دیں، دہلی میں انتخابی مہم کے دوران نئی دہلی کے ریٹھالا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ "ملک کے غداروں کو گولی ...کو" ان کے کہنے کے بعد وہاں موجود بھیڑ نے بھی "ملک کے غداروں کو گولی مارو ... کو" کا نعرہ لگایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined