قومی خبریں

کنجھاولا معاملہ میں مرکزی وزارت داخلہ کی سخت کارروائی، ڈیوٹی پر تعینات سبھی پولیس اہلکار معطل

اسپیشل کمشنر شالنی سنگھ کی صدارت والی جانچ کمیٹی کی طرف سے ایک رپورٹ سونپے جانے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے یہ کارروائی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>متاثرہ لڑکی کے حق میں انصاف کے لئے احتجاج کرتے مقامی افراد / یو این آئی</p></div>

متاثرہ لڑکی کے حق میں انصاف کے لئے احتجاج کرتے مقامی افراد / یو این آئی

 
DK

دہلی کے کنجھاولا قتل معاملہ میں مرکزی وزارت داخلہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے دہلی پولیس کے تین پی سی آر وین اور دو پکیٹ میں ڈیوٹی پر تعینات سبھی اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ یہ جانکاری اعلیٰ افسران کی طرف سے دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاپروائی کے سبب ان تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے دہلی پولیس کو پی سی آر وین، جانچ چوکی اور دیگر افسران کو اپنی ڈیوٹی نبھانے میں ناکام رہنے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اسپیشل کمشنر شالنی سنگھ کی صدارت والی جانچ کمیٹی کی طرف سے ایک رپورٹ سونپے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق اُس رات ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے خلاف ڈسپلنری کارروائی بھی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے دہلی پولیس کو کنجھاولا قتل معاملہ میں جلد از جلد چارج شیٹ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ قصورواروں کو سزا مل سکے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ راجدھانی میں نظامِ قانون کی حالت میں بہتری کے لیے بھی کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ لوگ، خصوصاً خواتین اور بچے بے خوف ماحول میں رہ سکیں۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ کنجھاولا معاملہ میں گہرائی کے ساتھ جانچ کی جائے گی کہ کیا بہتر کوآرڈنیشن کے لیے پی سی آر وین یونٹس کو ضلع پولیس کے ساتھ جوڑ دیا جائے۔ پی سی آر وین کو کچھ سال پہلے ضلع پولیس سے الگ کر دیا گیا تھا۔ باہری دہلی میں ان علاقوں کی پولیس کی طرف سے مناسب جانچ کی جائے گی جہاں سی سی ٹی وی کیمرے کم ہیں یا نہیں ہیں اور جن علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined