مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے جمعہ کے روز کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ مودی حکومت مہاراشٹرسے کورونا وائرس کے معاملے میں بھی امتیازی سلوک کررہی ہے۔
Published: undefined
مسٹر ساونت نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کو 40 ممالک سے ملنے والے امدادی سامان کی تقسیم کے لئے ریاستوں کی فہرست سے باہر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے امدادی سامان کو سب سے پہلے مرکز نے قبضے میں لے لیا اور جب انہوں نے امدادی سامان کی تقسیم شروع کی، تو مہاراشٹر کو چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زير اقتدار ریاستوں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، ہریانہ ، بہار اور دیگر کو امدادی فراہم کیا جارہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مرکزی حکومت کی اس طرح کی حرکت کی شدید مذمت کرتی ہے اور مہاراشٹر کے عوام بی جے پی اور ریاست مین حزب اختلاف کے لیڈر دیویندر فڑنویس سے اس ناانصافی پر جواب چاہتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اب تک تقریبا 25 طیارے بیرونی ممالک سے امدادی سامان لے کر ملک پہنچ چکے ہیں۔ ان ممالک میں ہندنژاد بہت سے لوگ ملک میں اپنی متعلقہ ریاستوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ بین الاقوامی امداد پانے کا ریاستی حکومتوں کا حق ہے مگر یہ امداد براہ راست ریاستوں کو کیوں فراہم نہیں کی جارہی ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined