مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔مودی حکومت نے منگل کی دیر رات کو یہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ بدھ سے نافذ العمل ہوگا۔
حالانکہ دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
Published: undefined
عالمی وبا کووِڈ-19 کے سبب تیل کی تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک سے ڈیمانڈ (مانگ) کم ہو جانے کے سبب خام تیل کی قیمیتں تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر ہیں۔
Published: undefined
فی الحال ملک میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 22.98 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 18.83 روپے فی لیٹر ہے۔
Published: undefined
واضح رہے حکومت کے اس فیصلہ کے بعد اس بات کے امکان ختم ہو گئے ہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہندوستانی عوام کو منتقل ہو جائے گا۔ اس سے پہلے کل دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل پرویٹ بڑھا دیا تھا جس کے بعد دہلی میں ڈیزل کی قیمتوں میں سات روپے سےزیادہ کا اضافہ ہو ا تھا جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔
Published: undefined
ویٹ بڑھانے کے تعلق سے دہلی کی حکومت نے کہا تھا کہ کیونکہ ٹیکس کیلکشن کم ہوا ہے اس لئے ریاست کا خزانہ خالی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما ؤں نے اس اضافہ کو جائزقرار دیا تھا جبکہ حزب اختلاف نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ضروری استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا اور کورونا کے اس بحران کے دوران عام آدمی کو مہنگائی کی مار جھیلنی پڑے گی ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined