حکومت نے علاقائی رابطہ یوجنا ’اڑان‘ کے چوتھے مرحلہ میں 78نئے فضائی روٹوں کے الاٹمنٹ کی منظوری دی ہے۔
Published: undefined
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اڑان۔4کے پہلے فیز میں 78نئے روٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ روٹ اب تک طیارہ خدمات سے محروم 18 چھوٹے شہروں کے ہوائی اڈوں کو دہلی، ممبئی، کولکتہ جیسے بڑے شہروں سے جوڑیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ ان 78روٹوں کے لئے سالانہ پندرہ کروڑ روپے کی نقصان تلافی حکومت ان طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو دے گی جنہیں ان روٹوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اڑان یوجناکے تحت الاٹ روٹوں کی تعداد بڑھ کر 766ہوجائے گی۔
Published: undefined
حکومت نے چھوٹے اور درمیانہ شہروں کو فضائی نیٹورک سے جوڑنے کے لئے ’اڑے دیش کاعام ناگرک‘ (اڑان) نام سے علاقائی رابطہ یوجنا کی شروعات کی ہے۔ اس کے تحت الاٹ کردہ روٹ پر فلائٹ کی 50فیصدی سیٹوں کا زیادہ سے زیادہ دوری کے مطابق کرایہ حکومت طے کر ے گی۔ اس سے ایئر لائنس کو ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے اسے فی سیٹ نقصان تلافی رقم دی جاتی ہے۔
Published: undefined
اڑان کے پہلے تین مرحلوں میں الاٹ کردہ 688روٹوں میں سے 274پر طیارہ خدمات شروع ہوچکی ہیں۔ پہلے مرحلہ کے 56، دوسرے مرحلہ کے 118اور تیسرے مرحلہ کے 100روٹوں پر پروازیں شروع کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined