قومی خبریں

یونیفارم سول کوڈ: مشورہ کی آخری تاریخ میں لاء کمیشن نے کی توسیع، اب آپ 28 جولائی تک بھیج سکیں گے اپنی رائے

لاء کمیشن نے کہا کہ یو سی سی کے سلسلے میں عوام کا زبردست رد عمل اور تبصرے پیش کرنے کے لیے وقت کی توسیع سے متعلق مختلف شعبوں کی گزارشات کو دیکھتے ہوئے دو ہفتہ کی توسیع کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی)، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی)، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) پر لاء کمیشن نے مذہبی تنظیموں اور عوام سے ان کی رائے بھیجنے کی اپیل کی تھی اور اس کے لیے 14 جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ لیکن ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ لاء کمیشن نے یونیفارم سول کوڈ پر مشورہ بھیجنے کی نئی آخری تاریخ 28 جولائی طے کی ہے۔ یعنی مذہبی تنظیمیں اور عوام اب اپنا نظریہ اور رائے لاء کمیشن کو 28 جولائی تک ای میل کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی اور اے این آئی کی ایک خبر کے مطابق لاء کمیشن نے کہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ کے سلسلے میں عوام کا زبردست رد عمل اور اپنے تبصرے پیش کرنے کے لیے وقت کی توسیع کے سلسلے میں مختلف شعبوں سے حاصل کئی گزارشات پر غور کیا گیا۔ ان گزارشات کو دیکھتے ہوئے لاء کمیشن نے اس کے لیے دو ہفتہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی 14 جولائی کی جگہ اب 28 جولائی تک سبھی اپنی رائے لاء کمیشن کو بھیج سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined