نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مہنگائی اور کساد بازاری پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرمایہ داروں کو فروغ دے رہی ہے اور کسانوں اور غریبوں کو نظر انداز کررہی ہے۔ پرینکا واڈرا نے کہا کہ ’’بی جے پی کا عوام کو دیوالی کا تحفہ: زبردست مہنگائی۔ بی جے پی کا اپنے سرمایہ دار دوستوں کو دیوالی گفٹ: 6 ایئر پورٹس۔ سرمایہ داروں کے ساتھ سرمایہ داروں کا وکاس‘‘۔
Published: undefined
وہیں ایک ٹوئٹ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر طنزیہ لہجے میں کہا ’’ملک کے کسانوں نے مانگی منڈی، وزیر اعظم نے انہیں تھمادی خوفناک مندی‘‘۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی کانگریس قائد نے منڈی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہار کے کسانوں نے حکومت کی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی-اے پی ایم سی جیسے اصلاحاتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز